You are here:    Home      Urdu News      رمضان المبارک کے قریب آتے ہی مہنگائی کاطوفان امڈ آیاہے

رمضان المبارک کے قریب آتے ہی مہنگائی کاطوفان امڈ آیاہے

May 9, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ رمضان المبارک کے قریب آتے ہی مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے۔ناجائز منافع خور،گرانفروش اور ذخیرہ اندوزعوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے لیے کمر کس چکے ہیں۔ایک طرف حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں غیر سنجیدگی کامظاہرہ کررہی ہے تودوسری جانب رہی سہی کسر کمیشن مافیانے پوری کردی ہے۔مہنگائی پر قابو پانے کے لیے قائم کی جانے والی پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی عملاً غیر فعال ہوچکی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اشیا خوردونوش کی طلب ورسد میں مصنوعی قلت پیداکردی گئی ہے تاکہ نرخ بڑھنے پر دکاندار زیادہ منافع کماسکیں۔یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے پوراسسٹم ہی کرپٹ ہوچکا ہے۔جس کاجہاں بس چلتا ہے وہ عوام کو لوٹنے سے اجتناب نہیں کرتا۔اس لوٹ مار سے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے ممالک میں مقدس تہواروں کے موقع پر خصوصی ڈسکاؤنٹ دیاجاتاہے،مختلف اقسام کے رعایتی پیکیجزدیئے جاتے ہیں تاکہ لوگوں کے لیے آسانیاں پیداکی جاسکیں مگر المیہ یہ ہے کہ پاکستان میں الٹی گنگابہتی ہے۔یہاں نرخ کم کرنے کی بجائے حکومتی ذمہ داران کے ساتھ مل کر بڑھائے جاتے ہیں اور پھرناجائز منافع خوری کا سلسلہ شروع کردیاجاتاہے جوکہ رکنے کا نام نہیں لیتا۔انہوں نے کہاکہ رمضان سے قبل اشیاء ضروریہ کے نرخوں میں ہونے والے اضافے کو پوری قوم مسترد کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مہنگائی میں اضافے کا سبب بننے والوں کے خلاف فی الفوراقدامات کرے۔ جب تک عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف میسر نہیں ہوگا ان کی زندگی میں خوشحالی نہیں آسکتی۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ موجودہ حکمرانوں کی مایوس کن کارکردگی سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔حکمرانوں نے پانچ برسوں میں عوام کو مہنگائی میں300فیصد تک اضافے کاتحفہ دیا۔لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹے دعوے کیے،لاقانونیت اور بے روزگاری کے خاتمے کے دعوے اور وعدے کرتے رہے مگرآج تک ایک بھی وعدہ پورانہیں ہوا۔مزدوروں اور سرکاری ملازمین کے گھروں میں چولہاجلنا مشکل ہوگیا ہے۔بے روزگاری انتہاکوپہنچ چکی ہے۔پڑھے لکھے نوجوان دردرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔22کروڑ عوام کاحکومت سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location