You are here:    Home      Urdu News      ایم ایم اے 13مئی کو مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرے گی

ایم ایم اے 13مئی کو مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرے گی

May 10, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

رحیم یارخان:ضلعی صدر متحدہ مجلس عمل مولانا عبدالرؤف ربانی نے ”پریس کانفرنس“سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ایم اے 13مئی کو مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرے گی۔ایم ایم اے میں شامل تمام جماعتوں کے ہزاروں کارکنان ضلع بھر سے 12مئی کو مینار پاکستان کیلئے روانہ ہونگے۔ذاتی مفادات کیلئے پارٹیاں تبدیل کرنے والے ”سیاسی پناہ گزین“جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کا مقابلہ ہم کریں گے۔ضلع کی تما م نشستوں پر ایم ایم اے کے امیدوار میدان میں لائیں گے۔پیپلز پارٹی او ن لیگ کی حکومتی باریاں اب نہیں چلیں گی۔انھوں نے کہا کہ صوبہ بحالی بہاولپور کی طرح صوبہ جنوبی پنجاب کا نعرہ اچھے نرخ لگنے پر دوبارہ فروخت کردیا گیا ہے۔جنوبی پنجاب کے عوام کی پسماندگی پر رونے والے ہی پسماندگی کے اصل ذمہ دار ہیں۔جنوبی پنجاب کے عوام کی پسماندگی کے نام پر ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں کا احتساب عوام ووٹ کی طاقت سے کرے گی۔متحدہ مجلس عمل صوبہ بحالی بہاولپور سمیت انتظامی بنیادوں پر صوبے بنائے گی۔انھوں نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں پر سیاہی پھینکنے وجوتا باری کے بعد گولیاں برسانا انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔انھوں نے صوبے بھر میں ایم ایم اے کی ضلعی باڈی سی لیکر تحصیل اور نچلی سطح پر تنظیم سازی کے عمل میں تمام جماعتوں کی جانب سے باہمی رضامندی اور ایثار و قربانی کیساتھ پایہ تکمیل تک پہنچنے کو سراہاتے ہوئے کہا کہ یم ایم اے کو ملک میں قرآن و سنت کے نظام کے نفاذکیلئے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ ملک و قوم اور امت مسلمہ کا روشن مستقبل متحدہ مجلس عمل سے وابستہ ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکریڑی ریا ض احمد نوری نے کہا کہ ملک بھر کی طرح ضلع بھر میں کرپشن سے پاک اور باکردار امیدوار ایم ایم اے کے ہونگے۔ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کے قائدین اور انکے کارکنان ملک میں نظام مصظفیٰ کیلئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کے فیصلہ کن معرکے کیلئے تیار ہیں۔اس موقع پرضلعی امیر جماعت اسلامی و متحدہ مجلس عمل کے متفقہ امیدوار این اے 179و پی پی 262ڈاکٹر انوار الحق نے کہا کہ عام انتخابات میں ایم ایم اے کا مقابلہ سیکولر قوتوں کیساتھ ہو گا۔انھوں نے حلقہ کے مسائل کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے منتخب ہو کرحلقہ کے عوام کی تاریخ ساز خدمت کریں گے۔سیکریڑی اطلاعات غلام حیدر نے ایم ایم اے تحصیل رحیم یار خان کی باہمی رضامندی کیساتھ بنائی گئی باڈی کے نام اور عہدوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کے کارکنان کی باہمی محبت اور ایثار کا جذبہ لائق تحسین ہے آئندہ عام انتخابا ت میں کارکنان حقیقی تبدیلی کیلئے بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location