You are here:    Home      Urdu News      ضلعی انتظامیہ ہمارے پُرامن جلسے میں رکاوٹ نہ ڈالے

ضلعی انتظامیہ ہمارے پُرامن جلسے میں رکاوٹ نہ ڈالے

May 12, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ 13مئی کومینار پاکستان پر متحدہ مجلس عمل کا جلسہ عام ہر حال میں ہوگا۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ ہمارے پُرامن جلسے میں رکاوٹ نہ ڈالے۔مینار پاکستان جلسوں کے لیے ایک طے شدہ جگہ ہے۔متحدہ مجلس عمل کے13مئی کے جلسہ عام کے حوالے سے تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور کارکنان میں زبردست جوش وخروش پایاجاتا ہے۔اگر ضلعی انتظامیہ نے13مئی کے جلسے میں رکاوٹ ڈالی تو کسی بھی قسم کی بدمزگی کی ذمہ دارحکومت پنجاب ہوگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں عوامی وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ضابطے کے مطابق ہم نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو13مئی کے جلسہ عام کی اجازت کے لیے باقاعدہ تحریری درخواست بھجوائی تھی لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور متحدہ مجلس عمل کے پُرامن جلسہ کے لیے اجازت دینے سے انکار کررہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ متحدہ مجلس عمل کے جلسہ عام کی اجازت دینے سے انکار کرکے پنجاب کے امن کوخراب کرناچاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ لاہور میں مینار پاکستان پر سیاسی جلسے ہمیشہ سے ہوتے آئے ہیں۔ابھی کچھ دن پہلے تحریک انصاف نے بھی وہاں جلسہ کیا ہے۔ہمارے لیے یہ ناقابل فہم ہے کہ آخرمتحدہ مجلس عمل کو کیوں مینارپاکستان پر جلسہ عام کی اجازت نہیں دی جارہی۔انہوں نے کہاکہ 13مئی کومینارپاکستان پرمتحدہ مجلس عمل کاعظیم الشان تاریخی جلسہ ضرورہوگا اور ہمارایہ پروگرام پُرامن ہوگالیکن اگر حکومت نے ہمارے جلسے میں بلاجوازرکاوٹ ڈالی تو پھر ہم پنجاب میں امن وامان کی گارنٹی نہیں دے سکتے

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location