You are here:    Home      Urdu News      کرنل جوزف کوامریکہ کے حوالے کرناشرمناک اور غلامی کی بدترین مثال ہے

کرنل جوزف کوامریکہ کے حوالے کرناشرمناک اور غلامی کی بدترین مثال ہے

May 16, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور( )متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ پاکستانی نوجوان کو شہید کرنے والے امریکی کرنل جوزف کو خصوصی طیارے سے ملک سے باہر جانے کی اجازت دیناتشویش ناک اور قابل مذمت ہے۔امریکی جاسوس ریمنڈڈیوس کے بعد حکومت نے ایک مرتبہ پھر امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک کرملک وقوم کی عزت ،وقار کومجروح کیاہے۔کرنل جوزف کو امریکہ کے حوالے کرناشرمناک اور غلامی کی بدترین مثال ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزمختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کو انتشار اور افراتفری کی طرف لے جایاجارہاہے۔سیاسی عدم استحکام ملکی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔اگر صورتحال پر جلد قابونہ پایاگیا تو انتخابات التواء شکار ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت سنگین صورتحال سے دوچار ہے۔اداروں کے درمیان ٹکراؤکی پالیسی خطرناک ثابت ہو گی۔تمام اداروں کو ایک دوسرے کااحترام کرنا چاہئے اوراپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کاسامنے آنے والاانٹرویوملکی سلامتی کے لئے سب سے بڑاخطرہ بن چکا ہے ۔تین باروزیر اعظم رہنے و الے شخص کوقومی سلامتی پر گفتگوکرتے ہوئے ملکی مفادات کوملحوظ خاطررکھنا چاہئے۔ملکی عزت،وقار،سلامتی اور دفاع کوداؤپر لگانے والے کیسے محب وطن ہوسکتے ہیں؟۔انہوں نے کہاکہ وفاقی بجٹ کی طرح صوبائی بجٹ نے بھی عوام کو شدیدمایوس کیا ہے۔تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیاجانا چاہئے تھا۔موجودہ اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔حکمران ہرمحاذ پر عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی صوبے میں مہنگائی کاطوفان آچکاہے۔اشیاخوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ملک میں پہلے ہی غربت نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ اس وقت 40فیصدسے زائد آبادی سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔انہیں دووقت کی باعزت روٹی میسر نہیں۔ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ نااہل کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارہ حاصل کرکے ملک کی باگ ڈورصالح،ایمانداراور محب وطن قیادت کو سونپی جائے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location