You are here:    Home      Urdu News      اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کی شہادت قابل مذمت ہے

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کی شہادت قابل مذمت ہے

May 17, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کاقتل عام انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کیے جانے کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پراسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے60افراد کی شہات عالمی برادری کی بے حسی کامنہ بولتاثبوت اور امن کے علمبردار ممالک،این جی اوز کے منہ پرزوردار تھپڑہے۔غزہ میں صیہونی دہشتگردی کو امریکہ سمیت دیگر اسلام دشمن قوتوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کی جانب سے اسرائیلی مظالم کے خلاف قراردادکوویٹوکرنااس بات کی عکاسی کرتاہے کہ اس دہشتگردی کی پیچھے امریکہ کاہی ہاتھ ہے۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم سے لے کر صدارت کاحلف اٹھانے اور عالمی معاملات پر امریکی پالیسیاں ترتیب دینے تک ہرمرحلے پر اسلام اور مسلمانوں سے نفرت اور تعصب کامظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ اس ساری صورتحال پر عالمی برادری کو اعتماد میں لے۔دنیا کو تیسری صلیبی جنگ کی طرف لے جایاجارہاہے۔دنیا بھر میں دہشتگردی کو سب سے زیادہ سپورٹ کرنے والا امریکہ اور اس کے اتحادی ہیں۔ اگر امریکہ،اسرائیل اور بھارت پُرتشددکارروائیوں کاسلسلہ چھوڑ کر پُرامن ہوجائیں تو پوری دنیا امن وآشتی کاگہوارہ بن جائے گی۔انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کئی بار فلسطینیوں کے لیے ایک الگ ریاست کے حق میں قراردادیں منظورکرچکی ہے جبکہ اسرائیل نے کسی کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹرکی کھلم کھلاخلاف ورزی کی اورمسلسل کرتاچلاآرہاہے۔عالمی برادری نے اپنامثبت کرداراداکرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحدہوکر اقدام نہ اٹھایا تو اسے اپنے مذموم عزائم کو آگے بڑھانے کی شہ ملے گی۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ مسلم دشمن قوتیں اسلام اورمسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتی ہیں۔ او آئی سی اور عرب لیگ کو اس حوالے سے حقیقی معنوں میں مظلوم مسلمانوں کے حق میں بولناچاہئے اور اسلام دشمن قوتوں کے عزائم کوخاک میں ملانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں ۔اب وقت آگیاہے کہ اتحادامت کامظاہرہ کرتے ہوئے کفار کی تمام سازشوں کوناکام بنایاجائے۔ 

 

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location