You are here:    Home      Urdu News      جماعت اسلامی پنجاب جسٹس(ر)ناصرالملک کوبطورنگران وزیر اعظم نامزد کرنے کاخیرمقدم کرتی ہے

جماعت اسلامی پنجاب جسٹس(ر)ناصرالملک کوبطورنگران وزیر اعظم نامزد کرنے کاخیرمقدم کرتی ہے

May 29, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ جسٹس(ر)ناصر الملک کوبطورنگران وزیراعظم نامزدکرنے کے فیصلے کاخیر مقدم کرتے ہیں اور امید ظاہرکرتے ہیں کہ نگران وزیر اعظم آئین وقانون کے مطابق ملک میں شفاف اورمنصفانہ انتخابات کاانعقاد یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ جسٹس(ر)ناصر الملک متوازن شخصیت کے مالک اور بے داغ کردار کے حامل ہیں ان کابطورنگران وزیر اعظم کے لیے انتخاب کیاجاناخوش آئند ہے۔انتخابات کے انعقاد میں ایسی شخصیت ہی کی ضرورت تھی جو غیر متنازع ہو۔اس فیصلے سے پارلیمان نے اچھی روایت قائم کی ہے۔حکومت اور اپوزیشن نے ثابت کردیا ہے کہ جمہوریت پر کسی قسم کی کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ سیاستدان بالغ نظری کامظاہرہ کررہے ہیں اور اتفاق رائے سے ملک وقوم کے مستقبل کے فیصلے کیے جارہے ہیں۔عام انتخابات کے بروقت انعقاد سے ہی ملک وقوم کوخوشحالی اور ترقی کے راستے پر گامزن کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ ناصر الملک باکردارجج رہے ہیں اور پورے ملک میں ان کانام عزت سے لیاجاتا ہے۔آئین کے مطابق ملک وقوم کی تقدیر کے فیصلے ہونے سے ہی جمہوری عمل کو تقویت ملے گی۔جسٹس(ر)ناصر الملک پاکستان کے ساتویں نگران وزیر اعظم ہوں گے اس لیے شفاف انتخابات کی بڑی اور اہم ذمہ داری ان کے کندھوں پر آگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں عوام کے جذبات کوشدیدٹھیس پہنچائی جاتی رہی ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ ملک کو آئین وقانون کے مطابق چلایاجائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت نازک دور سے گزررہا ہے۔چاروں طرف سے دشمن حملہ آور ہیں۔وطن عزیز کی مشرقی اور مغربی سرحدیں محفوظ نہیں ہیں ایسی صورتحال میں جمہوریت کے استحکام کے لیے تمام دینی وسیاسی جماعتوں کومل کرکام کرنا چاہئے۔جمہوریت کی مضبوطی سے ہی ملک کادفاع مضبوط بنایاجاسکتاہے

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location