You are here:    Home      Urdu News      حکومت رمضان المبارک میں بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے

حکومت رمضان المبارک میں بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے

May 29, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ حکومت عوام الناس کو ماہ مقدس میں بھی ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔یوٹیلٹی اسٹورزاور سستے رمضان بازاروں میں ناقص اشیاء ضروریہ کی فروخت اور قلت کی شکایات عام ہیں مگر بدقسمتی سے انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال اور بے حسی کامظاہرہ کررہی ہیں۔عوام کاکوئی پرسان حال نہیں۔دوکانداردونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔شکایات کے ازالے کے لیے کوئی موثر پلیٹ فارم نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ گرانفروشوں،ناجائز منافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں نے اشیاء خوردونوش کے من مانے نرخ مقررکرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کاسلسلہ جاری کررکھا ہے۔روزہ داروں کوکسی قسم کاکوئی ریلیف میسر نہیں۔پھلوں،سبزیوں اوردیگراجناس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امرکی ہے کہ حکومت حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرے اور اس حوالے سے سنجیدگی کامظاہرہ کیاجاناچاہئے۔حکومت کے رمضان پیکیج کے اثرات بھی پوری طرح عوام تک نہیں پہنچ رہے۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں مہنگائی بے قابو ہوچکی ہے۔سستے بازاروں کے نام پر عوام کوغیر معیاری اشیاء فروخت کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے۔لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بھی جاری ہے جس سے روزہ داروں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔وزیر اعظم اور وزراء کے لوڈشیڈنگ سے متعلق بیانات محض سبزباغ کے سواکچھ نہیں۔جب تک حکمرانوں کے قول وفعل میں تضاد رہے گا عوام کاان پر اعتماد بحال نہیں ہوسکتا۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location