You are here:    Home      Urdu News      وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی اپنی ناکامیوں کابوجھ اداروں پر مت گرائیں

وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی اپنی ناکامیوں کابوجھ اداروں پر مت گرائیں

May 30, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کے بیان کہ”5سالہ دور میں مہنگائی کم ہوئی ہے،نیب حکومت کومفلوج کررہاہے،نئے الیکشن کے بعد نیشنل ڈائیلاگ کرناچاہئیں،عدلیہ کا رول طے کرناہوگا”پراپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم اپنی ناکامیاں کابوجھ اداروں پر مت گرائیں۔حکومت نے اگر واقعی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیاہوتاتوآج صورتحال مختلف ہوتی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے پانچ برسوں میں عوام کومسائل کے سواکچھ نہیں دیا۔قرضوں کے پہاڑ کھڑے ہیں۔لاقانونیت کی انتہاہوچکی ہے۔عوام کو دووقت کی باعزت روٹی میسر نہیں۔صنعتیں تباہ وبربادہوگئی ہیں۔عوام کو صاف پانی تک میسر نہیں۔امن وامان کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہوچکی ہے۔قتل وغارت گری اور جرائم کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔غرض ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھناوالا شخص متاثرہوا ہے اور لوگوں کاکوئی پرسان حال نہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) نے اپنے2013کے انتخابی منشور میں جوجووعدے اور دعوے کیے تھے وہ سب ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی صفائیاں دینے کی بجائے حقائق پر مبنی اعدادوشمار پرحکومتی کارکردگی کو قوم کے سامنے رکھیں۔انہوں نے کہاکہ2018کے انتخابات میں ملک وقوم کومتحدہ مجلس عمل جیسی صالح،باکردار قیادت کی ضرورت ہے جوحقیقی معنوں میں عوام کی فلاح وبہبود اورملکی سلامتی اور تحفظ کویقینی بنائے ۔ایم ایم اے کامیاب ہوکر ملک وقوم کی خدمت کرے گی۔پاکستان کے 20کروڑ عوام نے سیکولر اورلبرلز دونوں کوآزمالیا ہے۔اب اسلام کے نام لیواؤں کی باری ہے۔ہم انشاء اللہ ملک وقوم کومایوس نہیں کریں گے۔دینی جماعتوں کا اتحاد ملکی سلامتی کا ضامن ہے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location