You are here:    Home      Urdu News      سودی نظام نے ملک وقوم کومحتاج کردیاجس سے دشمن قوتوں کے حوصلے میں اضافہ ہواہے

سودی نظام نے ملک وقوم کومحتاج کردیاجس سے دشمن قوتوں کے حوصلے میں اضافہ ہواہے

May 31, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ سینٹ کمیٹی میں گردشی قرضے573ارب روپے ہونے کا انکشاف لمحہ فکریہ ہے،اس سے حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسیوں کااندازہ ہوتاہے۔حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔لوگوں کو دووقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔ملک کی40فیصد آبادی سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے قوم پرقرضوں کے پہاڑ کھڑے کردیئے ہیں۔اس وقت ہر پاکستانی ایک لاکھ چوبیس ہزار روپے کامقروض ہے۔عوام کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حکمران اللہ اور اس کے رسولؐ کے نظام کے تابع داخلہ وخارجہ پالسی مرتب کریں۔غیر ملکی دباؤ پر بننے والی پالیسیاں غلامی کی زنجیرہیں۔وقت کاناگزیر تقاضا ہے کہ عالمی اداروں کی غلامی سے نجات حاصل کی جائے۔اللہ اوراس کے رسولؐکو راضی کرنے کے لیے سودی نظام کاخاتمہ کیاجائے۔اس نظام نے ملک وقوم کوغیروں کا محتاج بنادیاہے جس سے دشمن قوتوں کے حوصلے میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت کی جانب سے6900کروڑرپے سے زائدکے دفاعی سامان خریدنے کااعلان تشویش ناک اور قابل مذمت امر ہے۔اس سے جنوبی ایشیا میں طاقت کاتوازن خراب ہوگا۔بھارتی حکمران علاقائی سلامتی اور امن وامان کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت جدیداسلحے کو ذخیرہ کرنے کی ڈور شروع ہوچکی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔پاکستان کے حکمران دانشمندانہ اقدامات کرتے ہوئے ایسی پالیسیاں بنائیں جو حقیقی معنوں میں22کروڑعوام کے جذبات کی ترجمانی کرتی ہوں۔انہوں نے کہاکہ بھارت جنگی جنون میں مبتلاہوکر خطے کی امن وامان کی صورتحال کوخراب کرنا چاہتاہے۔وہ مسلسل کنٹرول لائن پر فائرنگ اور گولہ باری کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہاکہ انڈیانے کبھی جنگ بندی معاہدے کاپاس نہیں رکھا۔پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت،آبی جارحیت،بلوچستان میں را کی دہشتگردانہ کارروائیاں اور سی پیک منصوبے کی کھلم کھلا مخالفت ہندوستانی حکومت کااصل چہرہ ہے جسے پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location