You are here:    Home      Urdu News      ملک میں عام انتخابات کو ملتوی کرنے کی کوششیں تشویش ناک ہیں

ملک میں عام انتخابات کو ملتوی کرنے کی کوششیں تشویش ناک ہیں

June 2, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ ملک میں کیئرٹیکرسیٹ اپ کوطول دینے اور عام انتخابات کو ملتوی کرنے کی کوششیں تشویش ناک ہیں۔انتخابات کا التوا جمہوری عمل کے تسلسل میں رخنے ڈالنے کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔جماعت اسلامی ملک میں بروقت انتخابات کے انعقاد کی حامی ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آئین وقانون کے مطابق ملک میں25جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایاجائے بصو رت دیگر ملک میں انتشار اور سیاسی عدم استحکام بڑھے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ کچھ مفاد پرست قوتیں صورتحال کوخراب کرکے وقتی فوائد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ جمہوری عمل کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کی بجائے اس عمل کو سپورٹ کیاجائے۔پاکستان تاریخ کے نازک دور سے گزررہا ہے۔ایک طرف اداروں کے درمیان غیر یقینی کی فضاقائم ہے،نوازشریف معززعدلیہ اورریاستی اداروں کوتنقید کانشانہ بنارہے ہیں تودوسری جانب رہی سہی کسر افواسازفیکٹریوں نے پوری کردی ہے۔عوام میں اس حوالے سے شدید کرب اور اضطراب پایا جاتاہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کے غیر سنجیدہ اقدامات کاخمیازہ آج پوری قوم بھگتنے پر مجبور ہے۔ادارو ں کا احترام ہونا چاہئے۔آپس کی چپقلش کاخاتمہ کرکے ہی جمہوریت کو آگے لے کرچل سکتے ہیں۔ڈکٹیٹروں کی مداخلت سے پاکستان نے ماضی میں ناقابل تلافی نقصان برداشت کیا ہے۔میاں مقصوداحمد نے مزید کہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کو تباہی اور لاقانونیت کی طرف لے کرجایاجارہاہے۔ہمیں اتحادویکجہتی کامظاہرہ کرنا ہوگا۔دشمن قوتیں پاکستان کو اندرونی لحاظ سے کمزورکرنے کی غرض سے اپنے آلہ کاروں کااستعمال کررہی ہیں۔سیاسی قیادت کو مثبت وژن کے تحت ملکی مفاد میں فیصلے کرنے ہوں گے۔ملک میں بروقت انتخابات ناگزیر ہیں۔خوش اسلوبی سے اقتدار کی منتقلی سے ہی ملک میں بہتری آئے گی۔ملک وقوم مزیدکسی بھی عدم استحکام کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location