You are here:    Home      Urdu News      ملک میں شفاف انتخابات کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کافیصلہ خوش آئند ہے

ملک میں شفاف انتخابات کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کافیصلہ خوش آئند ہے

June 3, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:جمہوری تسلسل اور سیاسی استحکام کیلئے ملک میں بروقت انتخابات ناگزیرہیں عوام آزمودہ جماعتوں کو مستردکرکے ایم ایم اے کی قیادت پراعتماد کااظہارکریں صدرمتحدہ مجلس عمل پنجاب وامیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدکی منصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو لاہور( )متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ شفاف انتخابات کے لیے لاہورہائی کورٹ کافیصلہ خوش آئند ہے۔جماعت اسلامی اس فیصلے کاخیر مقدم کرتی ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک کی جانب سے آئین کے آرٹیکل62,63کے مطابق نئے فارم جاری کرنے کے حکم کوپوری قوم سراہتی ہے۔کچھ سازشی عناصر چاہتے ہیں کہ آئین سازاداروں میں پہنچنے کے لیے چورلٹیروں،ڈاکو،بھتہ خور اور دیگرجرائم پیشہ افراد کی راہ ہموار ہوجائے،اس لیے وہ مختلف حیلوں بہانوں سے آئین کے آرٹیکل 62اور63کے خلاف سرگرم ہیں۔جمہوری تسلسل اور سیاسی استحکام کے لیے ملک میں بروقت انتخابات ناگزیرہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام کے نمائندوں کو باکردار،محب وطن اور بے داغ ہوناچاہئے۔ہمارے ملک وقوم کاالمیہ ہے کہ ہمیں70برسوں میں محب وطن قیادت میسر نہیں آسکی۔ایسے لوگوں کو آگے لایاجانا چاہئے جوحقیقی معنوں میں عوام کے خدمتگار ہوں،ذاتی مفادات پر ملکی مفادات کوترجیح دیں۔انہوں نے کہاکہ 2018کے عام انتخابات میں دینی جماعتوں کا اتحاد متحدہ مجلس عمل بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ملک وقوم کودرپیش مسائل کاحل صرف اور صرف ایم ایم اے کی دیانتدار اور باکردار قیادت کے پاس ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی فلاح وبہبودکے لیے کچھ نہیں کیا۔اداروں کاتقدس پامال ہورہاہے۔مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت،لوڈشیڈنگ جیسے سنگین مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہواہے۔سابقہ حکومت کی کارکردگی صرف لوٹ مار اوراثاثوں کوبیرون ملک منتقل کرنے تک ہی محدود رہی جس سے عوام میں شدیدمایوسی پھیلی ہے۔انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ عوام چوروں اور لٹیروں،جاگیرداروں،وڈیروں اور سرمایہ داروں کے نظام کومستردکریں۔مٹھی بھراشرافیہ ملک کی جڑوں کودیمک کی طرح چاٹ رہی ہے،اس سے نجات کاوقت آن پہنچاہے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location