You are here:    Home      Urdu News      مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کوکچلنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کوکچلنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

June 4, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کوگاڑی تلے کچلناانتہائی شرمناک فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ہندوستان ظلم وبربریت کے تمام ریکارڈ توڑ چکا ہے۔کیمیائی ہتھیاروں کاآزادانہ استعمال کیاجارہا ہے جوکہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔افسوس ناک امر تویہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر اقوام متحدہ سمیت انسانیت کے علمبردار ممالک خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان مذمتی بیانات سے آگے بڑھے اور ہندوستان کے گھناؤنے کردار کوپوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیاجائے۔جب تک بھارت کودوٹوک اورواضح انداز میں جواب نہیں دیاجائے گا تب تک وہ بازآنے والا نہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج 3کروڑنہتے اورمظلوم کشمیریوں پر ظلم وجبرکے پہاڑڈھارہی ہے۔اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کردیا گیاہے۔ہزاروں نوجوان ہندوستان کی مختلف جیلوں اور عقوبت خانوں میں بدترین تشددکانشانہ بن رہے ہیں مگر الحمدللہ ایک بھی کشمیری نہ جھکاہے اور نہ ہی کشمیر کاسوداکرنے کو تیارہوا۔کشمیری شہید ہونے کے بعد پاکستانی پرچموں میں دفنایاجاناپسندکرتے ہیں،یہ ان کی پاکستان سے والہانہ محبت کی عکاسی کرتاہے۔پاکستان کے22کروڑعوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اوران کی ہرلحاظ سے حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے لوگوں کو اغواکرکے تشددزدہ لاشیں پھینکنے کے واقعات میں اضافہ تشویش ناک ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی منظورشدہ قراردادوں کی روشنی میں حل کیاجائے۔ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کاحل ناگزیر ہے بصورت دیگرخطے میں ایٹمی تصادم کے خطرات منڈلاتے رہیں گے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ انٹرنیشنل میڈیااور ایمنسٹی جیسی تنظیمیں واشگاف الفاظ میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور بھارت کے منفی کردار کو شدیدتنقید کانشانہ بنارہی ہیں اور مطالبات کیے جارہے ہیں کہ اقوام متحدہ بھارت کے خلاف مقدمہ درج کرے لیکن اس کے باوجود بھارت کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیاجارہا۔یہ اقوام متحدہ،امریکہ اور یورپ کے دہرے معیارات ہیں۔ 

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location