You are here:    Home      Urdu News      ملک دشمن قوتیں پاکستان کو سیاسی عدم استحکام کاشکارکرکے انتخابات کاالتواء چاہتی ہیں

ملک دشمن قوتیں پاکستان کو سیاسی عدم استحکام کاشکارکرکے انتخابات کاالتواء چاہتی ہیں

June 6, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفورکی جانب سے ملک میں بروقت انتخابات کروانے کے لیے تعاون کااعلان خوش آئند ہے ہم اس کاخیر مقدم کرتے ہیں۔تمام اداروں کااپنی حدود میں رہ کرکام کرنے سے ہی ملک آگے بڑھ سکے گا۔موجودہ حالات میں انتشار اور افراتفری کی فضاملک وقوم کے لیے کسی صورت بہتر نہیں ہوسکتی۔2018انتخابات کا سال ہے ۔تمام سیاسی جماعتوں سمیت عوام کی خواہش ہے کہ یہ اہم مرحلہ خوش اسلوبی سے سرانجام پائے۔ملک دشمن قوتیں پاکستان کو سیاسی عدم استحکام کاشکارکرکے انتخابات کاالتواء چاہتی ہیں،ان کاراستہ روکنا ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نازک دور سے گزررہا ہے۔ملکی تعمیر وترقی میں تمام افراد اور اداروں کو اپنا مثبت کردار اداکرناہوگا۔عوام نے جمہوری تسلسل کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔جو لوگ ملک میں غیر جمہوری قوتوں کے لیے راہ ہموار کرناچاہتے ہیں وہ ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں۔ہمیں دانشمندانہ فیصلے کرنے ہوں گا۔ سابق حکمرانوں نے اپنے اقتدار کے لیے پاکستان کی عزت،وقار،سلامتی اور بقا سب کچھ داؤ پر لگادیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں95فیصد نوجوان پاکستان میں اسلامی شرعی نظام کانفاذ چاہتے ہیں۔اس لیے وہ متحدہ مجلس عمل کوہی نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔انشاء اللہ2018کے عام انتخابات میں ایم ایم اے ایک بڑی قوت بن کر ابھرے گی اور پورے ملک میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔لادینی قوتوں سے نجات کے لیے قوم کو اسلام پسند اور محب وطن لوگوں کو آگے لانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دورحکومت میں عوام کوکسی قسم کاکوئی ریلیف فراہم نہیں کیا۔لوڈشیڈنگ سمیت تمام گھمبیر مسائل جوں کے توں ہیں۔20کروڑ عوام کاکوئی پرسان حال نہیں۔رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام شدیداذیت کاشکار ہیں۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ سابق حکمرانوں کے تمام پروجیکٹس پر شفافیت کے حوالے سے بڑاسوالیہ نشان لگ چکا ہے۔من پسند افراکونوازنے کے لیے اہم اداروں میں تعیناتیاں کرنے سے میرٹ کاقتل عام ہوا۔اقرباپروری اورموروثیت ملکی جڑوں کودیمک کی طرح چاٹ رہی ہیں۔عام انتخابات میں ظالم،کرپٹ اورٹیکس چوروں کومستردکرکے اللہ اور اس کے رسولؐ کے حقیقی نام لیواؤں کو برسراقتدار لایاجائے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location