You are here:    Home      Urdu News      نگران وزیر اعظم کی طرف سے بدترین لوڈشیڈنگ کانوٹس لینا حوصلہ افزا ہے

نگران وزیر اعظم کی طرف سے بدترین لوڈشیڈنگ کانوٹس لینا حوصلہ افزا ہے

June 7, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ نگران وزیر اعظم کی جانب سے بدترین لوڈشیدنگ کانوٹس لینا حوصلہ افزا ہے۔رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔سابق وزیر اعظم نوازشریف کایہ کہناکہ ہم بجلی کوپوراکرکے گئے تھے،لوڈشیڈنگ کی ذمہ داراب نگران حکومت ہے ،یہ قوم کے ساتھ سنگین مذاق اور قوم کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔پوری قوم کو معلوم ہے کہ جو حکمران2013میں6ماہ کی لوڈشیدنگ کے خاتمے کے دعویدار تھے وہ 2018تک توانائی بحران پر قابو نہ پاسکے اور قوم کوجھوٹے دعوؤں سے بہلاتے رہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی سحروافطاراور نمازتراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے جس سے روزہ داروں کو سخت اذیت کاسامنا کرنا پڑرہاہے۔اگر مسلم لیگ(ن)کی سابقہ حکومت نے سنجیدگی کامظاہرہ کیاہوتاتو آج ملک سے نہ صرف لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوچکاہوتا بلکہ بجلی کے بدترین بحران کاہمیں سامنا نہ کرنا پڑتا مگربدقسمتی سے ماضی کے حکمرانوں نے عوام کو طفل تسلیوں کے سواکچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ عوام الناس کی زندگی عملاً اجیرن ہوگئی ہے۔2018کے انتخابات سیکولر اور فرسودہ نظام کے پیروکاروں کے لیے ڈراؤناخواب ثابت ہوں گے۔عوام دوپارٹی سسٹم سے تنگ آچکے ہیں۔عمران خان نے بھی تبدیلی کے نام پر قوم کومایوس کیا ہے۔ان کے اردگرد بھی نااہل کرپٹ اور قبضہ مافیا اکھٹے ہوچکے ہیں۔ملک میں حقیقی جمہوریت کے لیے عوام کے اصل نمائندوں کو آگے لانا ہوگا۔عوام70برسوں سے کرپٹ اور مفادپرست ٹولے کے رحم وکرم پر ہیں۔ماضی کے حکمرانوں نے ملک وقوم کوترقی اور روشن مستقبل کے خواب تودکھائے مگر اپنی کارکردگی سے شدیدمایوس کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں مسائل کے انبارلگے ہیں۔مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت جیسے سنگین مسائل جوں کے توں ہیں۔غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے صنعت تباہ وبرباد ہوچکی ہے۔مزدوروں کے گھروں میں بے روزگاری کے باعث نوبت فاقہ کشی اور خود کشی تک پہنچ چکی ہے۔کوئی بھی غریب عوام کاپرسان حال نہیں ہے

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location