You are here:    Home      Urdu News      رجب طیب ایردوان کی شاندار کامیابی عالم اسلام کی فتح ہے

رجب طیب ایردوان کی شاندار کامیابی عالم اسلام کی فتح ہے

June 26, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے ترکی میں پارلیمانی وصدارتی انتخابات میں اسلام پسند اور اتحاد امت کے داعی رجب طیب ایردوان کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ رجب طیب ایردوان کی فتح عالم اسلام کی فتح ہے۔امریکہ،یورپ،فرانس سیکولرزاورلبرلز کی تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں جبکہ اسمبلی میں بھی ان کے اتحاد نے600میں سے343نشستیں حاصل کی ہیں۔طیب ایردوان کی کامیابی پرپورے عالم اسلام میں خوشی کی لہرہے۔انہوں نے کہاکہ جس طرح ترکی میں اسلام پسندقیادت کامیاب ہوئی ہے اسی طرح پاکستان میں بھی انشاء اللہ عوام ایم ایم اے کامیاب کرائیں گے اور ایم ایم اے اقتدار میں آکر ملک وقوم کی خدمت کرے گی۔ایم ایم اے کاوجود ملت اسلامیان پاکستان کے لیے باعث رحمت ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام تراختلافات کوختم کرتے ہوئے دینی رہنماؤں کاایک پلیٹ فارم پراکٹھاہوناخوش آئند ہے ،اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔پاکستان کے22کروڑعوام مفاد پرست اور امریکی غلام ٹولے سے متنفر ہوچکے ہیں اور وہ ملک میں اسلامی قوانین کانفاذ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں شفاف انتخابات ناگزیر ہیں۔اگر کسی بھی مقام پر دھاندلی ہوئی تو تمام ترذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائد ہوگی۔قوم کے پاس اپنا مستقبل سنوارنے کانادرموقع ہے۔ملکی استحکام،خودمختاری اور ترقی کے لیے ایم ایم اے کی جراتمند،باکردار اور پڑھی لکھی قیادت کو منتخب کرواناوقت کااہم ترین تقاضا ہے۔انہوں نے کہاکہ70برسوں سے ملک وقوم مسائل کی دلدل میں دھنستے چلے جارہے ہیں۔مٹھی بھراشرافیہ عوام کی تقدیر کی مالک بنی بیٹھی ہے ان سے نجات حاصل کرنے کاوقت آگیا ہے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ جس طرح سیاستدانوں کے اثاثے منظر عام پر آرہے ہیں ان کو دیکھنے کے بعد یوں محسوس ہوتاہے کہ ہردور کے حکمرانوں نے ملک وقوم کو لوٹنے اور قومی خزانے میں خردبردکرنے کے سواکچھ نہیں کیا۔آرٹیکل62,63کے تناظر میں منظر عام پر آنے والے تمام اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location