You are here:    Home      Urdu News      عوام2018کے انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کی باکردار قیادت کومنتخب کریں

عوام2018کے انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کی باکردار قیادت کومنتخب کریں

June 28, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے قرضے معافی کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس کہ”پائی پائی وصول کی جائے گی”کوخوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ کروڑوں اربوں روپے کے قرضے لے کر معاف کرانے اور قومی خزانہ لوٹنے والوں نے ملک کوکنگال بنادیاہے۔کرپٹ افراد نے اقتدار میں آکردونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا ہے ،ان سے پائی پائی وصول کرکے ملک وقوم کی فلاح وبہبود پر خرچ کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے حاصل کیے اور ان کے لوگوں نے بڑے پیمانے پرلوٹ مار کی ہے ۔ہر دور حکومت میں بینکوں سے کھربوں روپے بطور قرض حاصل کرکے معاف کروائے گئے۔اگر اب بھی ان کے خلاف کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کو ان نادہندگان نے ملی بھگت کرکے تباہ وبرباد کرکے رکھ دیا ہے۔قرضوں کے پہاڑ کھڑے کردیئے گئے ہیں۔اس وقت ہرپاکستانی ایک لاکھ چوبیس ہزار کامقروض ہے۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وسائل کی دولت سے مالامال بنایا ہے۔ہر قسم کے وسائل ہونے کے باوجود بھی ملک کی کل آبادی کا40فیصد حصہ سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے جوکہ گزشتہ حکومتوں کی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے ۔بدقسمتی سے محب وطن قیادت کے فقدان نے ملک وقوم کو اس نہج پر پہنچادیا ہے کہ آج پاکستان معاشی لحاظ سے مسلسل تنزلی کاشکار ہے۔موجودہ حالات میں غریب عوام کے لیے دووقت کی باعزت روٹی کمانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سودی معاشی نظام نے ملک کاحلیہ بگاڑ کررکھ دیا ہے۔جب تک اللہ اور اس کے رسولؐکے وضع کردہ اسلامی طرزمعیشت کواختیار نہیں کیاجائے گا نہ عوام کی زندگی میں خوشحالی آسکتی ہے اور نہ ہی ملک ترقی کرسکتا ہے۔میاں مقصوداحمد نے مزید کہاکہ پاکستان ایک ایٹمی ریاست ہے مگر دنیا میں رسوائی ہمارامقدر بنی ہوئی ہے۔عزت،وقار،سلامتی اور ملکی بقا سب کچھ داؤ پر لگ چکا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسی محب وطن قیادت کو منتخب کیاجائے جوحقیقی معنوں میں خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو۔عوام2018کے انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کی باکردار اور جراتمندقیادت کومنتخب کرے۔ 

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location