You are here:    Home      Urdu News      ایم ایم اے کی کامیابی پاکستان میں خوشحالی کی ضامن ہے

ایم ایم اے کی کامیابی پاکستان میں خوشحالی کی ضامن ہے

June 30, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہا ہے کہ ملک وقوم شدید بحرانوں کی زد میں ہیں اوراس سے نجات کا واحد راستہ شفاف اور منصفانہ الیکشن ہیں ۔آئندہ عام انتخابات میں عوام چوروں،لٹیروں اور نیالبادہ اوڑھ کر آنے والوں کو مسترد کردیں گے۔ملک و قوم کوجراتمند، پڑھی لکھی اورمحبت وطن قیادت ہی آگے لے جاسکتی ہے جوکہ صرف اور صرف ایم ایم اے کے پاس ہے۔آئندہ انتخابات کرپٹ اور بدعنوان ٹولے سے نجات کا ذریعہ بنیں گے۔ایم ایم اے نے پنجاب سمیت پورے ملک میں اپنے امیدوار میدان میں اتاردیے ہیں۔ عوام ایم ایم اے کو ووٹ دے کر ملک و ملت سے محبت کا ثبوت دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں میں مسلم لیگ(ن)نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیاہے ۔سرمایہ دار پاکستان آنے کی بجائے بنگلہ دیش،چین،بھارت ،ملائیشیااور دیگرممالک کارخ کررہے ہیں۔پی آئی اے،ریلوے اور اسٹیل مل سمیت تمام سرکاری اداروں میں من پسندافراد کو بھرتی کرکے قومی خزانے کوکروڑں، اربوں روپے کا نقصان پہنچایاگیا۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت،دہشتگردی اور دیگر مسائل میں اضافے نے لوگوں زندگی اجیرن بنادی ہے۔ایم ایم اے اقتدار میںآکر لوگوں کے مسائل حل کرے گی ۔انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب وطن عزیزترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔اگر عوام نے آئندہ انتخابات میں تمام تروابستگیوں سے بالا تر ہوکرپاکستان کے بہتر مستقبل کے بارے میں نہ سوچا تو یہی لوگ دوبارہ اقتدار پرقابض ہوجائیں گے۔میاں مقصوداحمد نے مزید کہاکہ ایم ایم اے برسر اقتدار آکر قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائے گی اور تمام رقم عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کریں گے۔عوام متحدہ مجلس عمل کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں اورآئندہ انتخابات میں ایم ایم اے کو موقع فراہم کریں تاکہ ملکی مشکلات سے نجات حاصل کی جائے اور پاکستان کو مستحکم اور خوشحال بنایا جائے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location