You are here:    Home      Featured News      واپڈا میں 210ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف تشویشناک ہے

واپڈا میں 210ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف تشویشناک ہے

July 4, 2018
Published in Featured News
Comments are off for this post.

لاہور:متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ مالی سال2017-18کے دوران واپڈامیں210ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف تشویش ناک اور لمحہ فکریہ ہے۔ریکوریوں،اضافی ادائیگیوں،خزانہ کے غلط استعمال سے76ارب اوراندرونی نظام میں کمزوریوں سے2.77ارب روپے کانقصان پہنچا ہے۔کرپشن اور کرپٹ عناصر کی کارستانیاں تمام اداروں میں سنائی دیتی ہیں۔کمیشن مافیانے ملک کا امیج بری طرح خراب کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزصوبائی دفترمنصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں کرپشن کی انتہاہوچکی ہے۔منافع بخش ادارے خسارے میں چل رہے ہیں۔نااہل، کرپٹ اور بدعنوان افراد نے تمام حدود کو پار کرلیا ہے۔جب تک ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی اور بڑے مگرمچھوں کو پابند سلاسل نہیں کیاجائے گا ملکی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہوسکتی۔مسلم لیگ(ن)اورپیپلزارٹی نے عوام کواپنی بدترین کارکردگی سے شدید مایوس کردیا ہے۔مزدوروں کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی اور خودکشیوں تک پہنچ گئی ہے۔عوام کو کسی قسم کاکوئی ریلیف میسر نہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام2018کے انتخابات میں دوپارٹی نظام سے نجات حاصل کرنے کے لیے متحدہ مجلس عمل کی باکردار اور محب وطن قیادت کاانتخاب کریں۔ہم برسراقتدار آکرمہنگائی،بیروزگاری،لاقانونیت،دہشتگردی،لوڈشیڈنگ جیسے سنگین مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور مزدوروں،کاشتکاروں اور غریب طبقہ کامعیار زندگی بہتربنائیں گے۔عوام نے70برس چوروں،لٹیروں،ڈاکوؤں،بھتہ خوروں،جاگیرداروں،وڈیروں اور سرمایہ داروں کو برداشت کیا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ ان سے نجات حاصل کی جائے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے مگر محب وطن قیادت کے فقدان نے ہمیں اس نہج پرپہنچادیا ہے کہ ان وسائل سے غیر ملکی کمپنیاں فائدہ اٹھارہی ہیں۔ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑاہونے کے لیے لادینی قوتوں سے چھٹکارہ حاصل کرناہوگا۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location