You are here:    Home      Urdu News      نواز شریف فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہوئے خود ساختہ جلاوطنی ختم کریں

نواز شریف فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہوئے خود ساختہ جلاوطنی ختم کریں

July 7, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دس سال ، مریم نواز کو سات سال اور کیپٹن صفدر کو ایک سال کی سزا کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ درحقیقت اللہ کی پکڑ کا آغاز ہے ۔نواز شریف فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہوئے خود ساختہ جلاوطنی ختم کریں اور پاکستان واپس آئیں۔نوازشریف عدالتوں کا سامنا کریں اور اپنے گناہوں کی اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عدالتی فیصلہ تسلیم کیا جانا چاہے ۔ملک کسی بھی قسم کی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔عدالتوں پر اعتما د کرنا ملکی عظمت کا راستہ ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں احتساب کا آغاز ہو چکا ہے۔ پوری قوم ایون فیلڈ کیس فیصلے کو سراہتی ہے ۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بڑے کا محاسبہ ہوا ہے،یہ سلسلہ یہاں پر ہی ختم نہیں ہو جانا چاہے ۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ملک میں احتساب کا نظام مربوط اور کرپٹ افراد کے دلوں میں محاسبے کے خوف کے ساتھ ساتھ قانون کی بالادستی کا احترام پیدا ہو گا ۔جماعت اسلامی پانامہ لیکس سمیت دبئی لیکس ،پیراڈائز لیکس اور دیگر میگا کرپشن اسکنڈلز میں بے نقاب ہونے والے افرادکے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے ۔ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن کی داستانیں بڑی دور تک سنائی دیتی ہیں ۔جو بھی پروجیکٹس اٹھا کر دیکھ لیں ہمیں کرپٹ افراد اور کمیشن مافیا کی کارستانیاں نظر آتی ہیں۔ میاں مقصود احمد نے مزیدکہا کہ ملک میں کرپشن کی انتہا ہو چکی ہے ۔جب تک کرپٹ افراد اور کرپشن کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں کر لیا جاتا تب تک ملک وقوم اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہو سکتے۔ اب وقت آگیا ہے کہ قومی خرانے کو لوٹنے والوں کو پابند سلاسل کیا جائے ۔ 

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location