You are here:    Home      Urdu News      احتساب کا سلسلہ رکنا نہیں چاہئے،

احتساب کا سلسلہ رکنا نہیں چاہئے،

July 8, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ لندن فلیٹس اسکینڈل میں نوازشریف اور ان کی فیملی کے خلاف احتساب عدالت کافیصلہ خوش آئند ہے۔اب احتساب کے سلسلے کویہاں نہیں رکناچاہئے،احتساب سب کااور بلاامتیازہونا چاہئے۔پوری پاکستانی قوم یہ چاہتی ہے کہ کرپشن زدہ لوگوں کواسمبلیوں میں نہیں آنا چاہئے۔جن لوگوں نے منی لانڈرنگ اور قومی خزانے کی لوٹ مار کی ہے ان کواحتساب کے کٹہرے میں کھڑاکرناوقت کاناگزیر تقاضاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ یکطرفہ احتساب نہیں ہونا چاہئے بلکہ پانامالیکس میں شامل 436پاکستانیوں،دبئی لیکس،پیراڈائزلیکس اور قرضے معاف کرانے والوں سے بھی لوٹی گئی دولت کی پائی پائی وصول کی جانی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان تحریک ملک میں سب سے پہلے چلائی تھی،آج اسی کانتیجہ ہے کہ کرپٹ افرادکوعدالتوں سے سزائیں سنائی جارہی ہیں۔کسی بھی سیاسی پارٹی میں شامل بدعنوان افراد کونہیں چھوڑنا چاہئے بلکہ ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔کرپشن پاکستان کاسب سے بڑامسئلہ ہے۔جب تک ملک کرپشن سے پاک نہیں ہوگاحالات میں کوئی بہتری نہیں آئی گی۔انہوں نے کہاکہ تمام بڑے چوروں اور ڈاکوؤں کو اسمبلیوں میں نہیں بلکہ جیلوں میں قید کیاجانا چاہئے۔اس ملک کے ساتھ70برسوں سے سنگین مذاق ہورہا ہے۔ہمارے بعد آزاد ہونے والے ممالک دنیا میں کہاں سے کہاں ترقی کرگئے مگر بدقسمتی سے پاکستان ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف جارہا ہے۔اب وقت آگیاہے کہ کرپٹ سیاستدانوں سمیت تمام طبقات میں موجود کالی بھیڑوں کااحتساب کیاجائے اور ایسے افراد کو آگے لایاجائے جوحقیقی معنوں میں ملک وقوم کے ساتھ مخلص ہوں۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ پاکستان تاریخ کے نازک دور سے گزررہا ہے۔مسائل کے انبار لگے ہیں۔ملکی معیشت زبوں حالی کاشکار ہے۔لوگوں کو ریلیف کے نام پر ہمیشہ دھوکہ دیاجاتارہاہے۔2018کے انتخابات ملک میں اسلامی انقلاب کی راہ ہموار کریں گے۔پاکستانی عوام متحدہ مجلس عمل کوووٹ دے کر کامیاب بنائیں،انشاء اللہ مجلس عمل کی قیادت اسلامی فلاحی مملکت کاقیام عمل میں لائے گی اور عدل وانصاف کانظام قائم کرے گی۔ 

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location