You are here:    Home      Urdu News      اقرباپروری نے اداروں کابیڑہ غرق کرکے رکھ دیاہے،رشوت خوری اور کرپشن کابازار گرم ہے

اقرباپروری نے اداروں کابیڑہ غرق کرکے رکھ دیاہے،رشوت خوری اور کرپشن کابازار گرم ہے

July 10, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور: متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے35ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے12جولائی کو طلب کرنا خوش آئند ہے ۔قومی دولت کولوٹنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔اقرباپروری اور کرپشن نے اداروں کابیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔چور، لٹیرے،رشوت خور اور کرپٹ افراد قانونی سقم اور ناقص تحقیقات سے فائدہ اٹھاکرآزاددندناتے پھرتے ہیں مگرکوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں آئے روزکرپشن کا بڑے سے بڑا اسکینڈل سامنے آرہا ہے۔لوگوں کو اپنے جائز کام کروانے کے لیے بھی غیر قانونی اور غیراخلاقی طریقے اختیار کرنے پڑتے ہیں۔رشوت خوری اور کرپشن کابازار گرم ہے۔ملک میں اس وقت روزانہ12ارب روپے اور سالانہ4320ارب روپے کی کرپشن ملکی معیشت کے لیے زہر قاتل ہے۔جب تک کرپٹ حکمران ہم پر مسلط ہیں ملک وقوم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف عوام الناس کوبے روزگاری،لاقانونیت،انتشار،دہشتگردی،کرپشن،مہنگائی اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل کاسامنا ہے تودوسری طرف کرپشن اور کرپٹ افراد نے ملک کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے۔کرپٹ افراد کے مکمل خاتمے تک احتساب کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار پرکرپٹ حکمران مسلط ہیں۔مٹھی بھراشرافیہ ملک کے سیاہ وسفید کی مالک بنی بیٹھی ہے۔22کروڑ عوام کاکوئی پرسان حال نہیں۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وسائل سے مالامال بنایا ہے مگر بدقسمتی سے نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ہم ان وسائل سے بھرپور انداز میں استفادہ نہیں کرپائے اور المیہ یہ ہے کہ غیر ملکی کمپنیاں ان سے لاکھوں کروڑوں ڈالر سالانہ کماکر بیرون ملک منافع لے جارہی ہیں۔میاں مقصود احمد نے مزید کہا کہ متحدہ مجلس عمل ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے ۔عوام ہم پر اعتماد کا اظہار کریں اور2018کے الیکشن میں بھر پور انداز میں کامیاب کرائیں۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location