You are here:    Home      Urdu News      سیاسی جماعتوں کے امیدوارانتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑارہے ہیں

سیاسی جماعتوں کے امیدوارانتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑارہے ہیں

July 11, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور: متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ سیاسی جماعتوں کے امیدوار انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑارہے ہیں۔مین شاہراہوں اور بڑی بلڈنگزپر دیوقامت ہولڈنگ بورڈنظرآتے ہیں۔ووٹرزکی توجہ حاصل کرنے کے لیے مختلف قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔ایسی اطلاعات بھی میڈیا میں آرہی ہیں کہ انتخابی امیدوار ووٹ خریدنے کے جرم میں ملوث ہیں۔الیکشن کمیشن انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کافوری نوٹس لے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزمختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں صاف،شفاف انتخابات کاانعقاد الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے۔اس کے راہ میں رخنے ڈالنے والے مرضی کے نتائج حاصل کرناچاہتے ہیں۔2018کے انتخابات اہمیت کے حامل ہیں۔قوم کو پاکستان کی پائیدار ترقی وخوشحالی کے لیے ایسی قیادت کو منتخب کرنا ہوگا جو حقیقی معنوں میں محب وطن،بے داغ اور باکردار ہو۔متحدہ مجلس عمل ملک وقوم کو صاف،ستھری اور کرپشن سے پاک قیادت فراہم کرسکتی ہے،عوام ہم پراعتماد کا اظہار کریں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)،پیپلزپارٹی اور دیگر برسراقتدار رہنے والی جماعتوں نے70برسوں سے ملک وقوم کی فلاح وبہبود کے لیے کچھ نہیں کیا۔عوام مسائل کے گرداب میں گھرے ہوئے ہیں۔لاقانونیت کی انتہاہوچکی ہے۔مہنگائی،بے روزگاری،لوڈشیڈنگ،دہشتگردی سمیت ان گنت مشکلات نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔انہوں نے کہاکہ دینی جماعتوں کا اتحاد ایم ایم اے عوام میں پذیرائی حاصل کررہا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام دینی جماعتیں اپنے پروگرام کو عام عوام تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ترکی کی طرح پاکستان میں بھی اسلام پسند افراد کامیاب ہوکر برسراقتدار آئیں گے اور ملک وقوم کی فلاح وبہبود کے لیے کام کریں گے۔میاں مقصوداحمد نے مزید کہاکہ 25جولائی2018کو عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کرکرنا ہوگا۔اب ملک وقوم کی تقدیرکے ساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔ 

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location