You are here:    Home      Urdu News      اسٹیٹ بینک کی رپورٹ تشویش ناک ہے،آنے والے دنوں میں مہنگائی کا طوفان برپاہوگا

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ تشویش ناک ہے،آنے والے دنوں میں مہنگائی کا طوفان برپاہوگا

July 16, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور: متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے اسٹیٹ بنک کی تازہ رپورٹ جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ”پاکستان قرضوں پر چل رہاہے،معاشی ترقی کی رفتارتوقعات سے کم ہے،آنے والے دنوں میں مہنگائی میں اضافہ ہوگا”پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ یہ رپورٹ ماضی کے حکمرانوں اورنگران حکومت کی بدترین معاشی پالیسی کامظہر ہے۔ملک میں پہلے ہی مسلسل پٹرولیم مصنوعات ،بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آچکاہے۔دن بدن بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کی زندگی عملاً اجیرن ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود سی این جی اور دیگر اشیاکی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کو واپس نہیں لیاگیا۔یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے پوراملک ہی مافیاکے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیاہے۔جس کا دل کرتاہے لوٹ مار کرتاہے اور بیرون ملک چلاجاتاہے۔ حکمرانوں کو عوام کی مشکلات اور ان کے حل سے کسی قسم کی کوئی غرض نہیں۔انہوں نے کہاکہ جو حکمران ماضی میں عوام کے ساتھ مسلسل جھوٹ بولتے رہے اور معیشت کی بہتری اور بڑھوتری کے دعوے کرتے نہیں تھکتے تھے آج وہ کیوں نظر نہیں آتے؟۔پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل دباؤمیں ہیں۔روپے کی بے قدری کے باعث قرضوں میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔نجی شعبوں کے قرضوں کو دیکھاجائے تو وہ بھی 708ارب روپے تک بڑھ گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب تک ملک کو سودی نظام سے نجات نہیں دلائی جائے گی اور معاشی پالیسیاں اسلام کے سنہرے اصولوں کے عین مطابق نہیں تشکیل دی جائیں گی بہتری کے کوئی آثار نظرنہیں آتے۔انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل ملک میں اسلام کے ضابطہ حیات کو لاگوکرنا چاہتی ہے۔ہم برسراقتدار آکرملک سے سودی نظام کاخاتمہ کریں گے اور اسلامی طرزمعیشت کواختیارکرکے پاکستان کے عوام کامعیارزندگی بلند کریں گے۔تجارت کے کلچرکوفروغ دیں گے اور کرپٹ افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے محب وطن اور جرات مندقیادت کی ضرورت ہے۔دینی جماعتوں کے اتحاد میں شامل صاف ستھری محب وطن قیادت کاکوئی نعم البدل نہیں۔عوام ہمارے نمائندوں کو کامیاب کرائیں،ہم ملک وقوم کی تقدیر بدل دیں گے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location