You are here:    Home      Urdu News      25جولائی کے انتخابات میں متحدہ مجلس عمل پنجاب سمیت ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی

25جولائی کے انتخابات میں متحدہ مجلس عمل پنجاب سمیت ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی

July 18, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور: متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ خیبرپختونخواہ،ملتان،راولپنڈی،کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں متحدہ مجلس شاندار جلسے کرچکی ہے اور اپنے پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کررہی ہے۔ان شاء اللہ25جولائی کو ایم ایم اے پنجاب،خیبرپختونخواہ سمیت ملک بھر میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔ایم ایم اے میں شامل دینی جماعتیں با صلاحیت اور باکردار افراد کی حامل ہیں جن کے دامن ہر طرح کی کرپشن سے پاک صاف ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پشاور،مستونگ اوربنوں میں دہشت گردی کے واقعات انتخابی ماحول خراب کرنے کی گہری سازش ہے جس کے پیچھے ایسی قوتیں کارفرماہیں جو ملک میں الیکشن کا انعقاد نہیں چاہتیں۔ متحدہ مجلس عمل ان سازشوں کے برعکس مکمل طورپر انتخابی مہم چلارہی ہے اور عوام میں موجود ہے۔خوف خدا رکھنے والے طاغوتی قوتوں سے مغلوب نہیں ہوتے۔ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے حوالے سے اپنی آئینی و قانونی ذمہ داری اداکرے۔سیاسی جماعتوں اور ان کے امیدواروں کے تحفظ کویقینی بنایاجاناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ25جولائی کے انتخابات سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔عوام میں سیاسی شعور بیدار ہوچکاہے۔اب وقت آگیا ہے کہ دوپارٹی سسٹم سے نجات حاصل کی جائے۔مسلم لیگ(ن)اور پیپلزپارٹی دونوں جماعتوں نے قوم کومایوسی کے سواکچھ نہیں دیا۔متحدہ مجلس عمل کامیاب ہوکر لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ پاکستان مسائل کے گرداب میں دن بدن دھنستاہی چلاجارہا ہے۔ ملک سے غربت،مہنگائی،کرپشن،دہشتگری اور دیگر مسائل سے نجات کے لیے ملک وقوم کوپڑھی لکھی،محب وطن اور جراتمند قیادت کی ضرورت ہے۔ایم ایم اے ملک وقوم کو بحرانوں سے نجات دلاسکتی ہے ،ضرورت اس امرکی ہے کہ پاکستان کی بھاگ ڈور اسلام پسندوں کے سپردکی جائے۔سیکولر اورلبرلز نے70برسوں سے ملک وقوم کو بس لوٹا ہے۔ ان کرپٹ افراد کی جگہ اقتدار اور اسمبلیوں میں نہیں بلکہ اڈیالہ جیل میں ہے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location