You are here:    Home      Urdu News      ایم ایم اے کی کرپشن سے پاک قیادت ملک وقوم کو قرضوں سے نجات دلاسکتی ہے

ایم ایم اے کی کرپشن سے پاک قیادت ملک وقوم کو قرضوں سے نجات دلاسکتی ہے

July 18, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور: متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ ڈالر کی قیمت میں ہوشربااضافہ اور روپے کی قدر میں جاری مسلسل کمی انتہائی تشویش ناک ہے۔ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت ایک خوفناک بحران کی طرف بڑھتی نظر آ رہی ہے۔مہنگائی کا ایک نیا طوفان دروازوں پر دستک دے رہا ہے۔ڈالر مہنگاہونے سے صرف ایک ہی دن میں 800ارب روپے کے اضافے سے بیرونی قرضہ8ہزار120ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جس سے نہ صرف مہنگائی کا طوفان آئے گا بلکہ غریب عوام کی زندگی بھی اجیرن ہوجائے گی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ایک ہی دن میں روپے کی اتنی بے قدری اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی گزشتہ حکومت اور موجودہ نگران حکومت کو پاکستانی معیشت کی بہتری سے کوئی غرض نہیں ہے۔کشکول توڑنے کے دعویداروں نے ملک وقوم کوبھکاری بنادیاہے۔آئی ایم ایف اور ورلڈبنک سمیت دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے ہماری معیشت کو جکڑرکھاہے۔انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت عاقبت نااندیش فیصلوں اور غیر یقینی صورتحال کے باعث انتہائی دگرگوں ہے۔عوام کی نصف سے زائد آبادی کو دووقت کی باعزت روٹی بھی میسر نہیں۔اس وقت ملک کی40فیصد آبادی سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث مزدوروں کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی سے بڑھ کر خودکشی تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ 25جولائی کے انتخابات میں عوام ایم ایم اے کوکامیاب کرائیں،ہم معاشی نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ملک وقوم کو قرضوں کی دلدل سے نکالیں گے۔ملک کوکرپشن اور لوٹ مار سے وہی لوگ بچاسکتے ہیں جن کے اپنے دامن صاف ہوں،ہمارے دامن صاف ستھرے اور ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کی تنزلی کی سب سے بڑی وجہ سودی نظام ہے۔جب تک ملک سے سودی نظام کاخاتمہ نہیں کردیاجاتب تک خوشحالی نہیں آسکتی۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔معیشت کی بحالی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ذاتی مفادات سے بالاترہوکر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستانی معیشت کے دیوالیہ ہونے کے خطرات منڈلانے لگے ہیں جوکہ تشویش ناک امراور لمحہ فکریہ ہے

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location