You are here:    Home      Urdu News      قومی اداروں کو خود کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے،دھاندلی کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے

قومی اداروں کو خود کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے،دھاندلی کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے

August 11, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:متحدہ مجلس عمل پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ انتخابات کو پوری قوم مسترد کر چکی ہے ۔ مرکزی و صوبائی الیکشن کمیشن اور دیگر عہدیدارا ن فی الفور استعفے دیں ۔ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے اور سینیٹ بھی اپنی کور کمیٹی بنا کر 2018ء کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی کی تحقیقات کرے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کو خود کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے ۔ الیکشن کمیشن کو بااختیار بنایا گیا تھا لیکن اس نے اپنے اختیارات کسی اور کی دہلیز پر سرنڈر کر دیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی الیکشن کمیشن کے باہر الائنس فار فری اینڈفیئر الیکشن کا احتجاج موخر کئے جانے کے بعد دیگر جماعتوں کے رہنماؤں، ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈروں کے ہمراہ جماعت اسلامی لاہور کے دفتر لٹن روڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما عزیزالرحمان چن ،مولانا امجد خان،بلال قدرت بٹ،جاوید قصوری،امی العظیم،ضیاء الدین انصاری،سرفرازاحمد خان،ملک رمضان روہاڑی،محمدفاروق چوہان،عبدالعزیزعابد اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ 25 جولائی کے انتخابات کے حوالے سے ملک بھر میں سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان دھاندلی زدہ انتخابات کو مسترد کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان انتخابات کے نتیجہ میں ہارنے والا تو اپنے تحفظات کا اظہار کر ہی رہا ہے ، جیتنے والا بھی شرمسار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الائنس میں شامل جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج جاری رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو شفاف انتخابات کا حق دلوانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس قدر منظم دھاندلی کی گئی اور اس کے لئے مختلف پلان ترتیب دیئے گئے کہ قومی قیادت کو بھی پارلیمنٹ سے باہر کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب ریاست کے ادارے فریق بن جائیں تو ان کی غیر جانبدارانہ حیثیت متاثر ہوتی ہے ۔ ملک میں غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے میں ریاست مکمل طور پر ناکام رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کی مکمل انکوائری کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے اور سینیٹ بھی ان انتخابات کی تحقیقات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی مقصد کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں نے اسمبلیوں میں حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہم اسمبلیوں کے اندر اور باہر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج متحدہ اپوزیشن نے صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب کے سامنے احتجاج کرنا تھا لیکن گزشتہ روز اسلام آباد الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے بعد وقت کی قلت کے باعث روابط نہ ہو سکے ۔ تا ہم اب آئندہ دو روز کے اندر نیا لائحہ عمل ترتیب دے کر لاہور میں تاریخی احتجاج کیا جائے گا جس میں صرف ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر ہی نہیں بلکہ عوام بھی شرکت کریں گے ۔قومی اسمبلی کے حلقہ 131 میں چیف جسٹس کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی رکوائے جانے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے فریق بن جائیں تو مایوسی میں شدت آتی ہے لیکن ہم ملک میں مستحکم جمہوریت دیکھنا چاہتے ہیں ۔ اس لئے ہم آمریت یا مارشل لاء کو راستہ نہیں دینا چاہتے ۔ جمہوری نظام کے اندر رہتے ہوئے ہی جدوجہد کر کے اپنے مقاصد حاصل کریں گے ۔ اس سوال پر کہ الیکشن کمیشن اپنی ویب سائٹ پر فارم 45 آویزاں کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ کچھ بھی کر سکتا ہے لیکن پولنگ ڈے کے دن چھ بجے سے پہلے ہی ملک بھر میں دھاندلی کا شور مچ گیا۔ ووٹوں کی گنتی کے موقع پر پولنگ ایجنٹ اور پولنگ باکس کو الگ کر دیا گیا اور جیتنے والے امیدواروں کے بیلٹ پیپروں پر دوہری مہر لگا کر باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ایک پارٹی کو فائدہ پہنچایا گیا۔ 

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location