You are here:    Home      Urdu News      حکومت ایسے اقدامات کرے جن سے عوامی مشکلات کم ہوں اور لوگوں کی زندگیوں میں آسودگی نظر آئے

حکومت ایسے اقدامات کرے جن سے عوامی مشکلات کم ہوں اور لوگوں کی زندگیوں میں آسودگی نظر آئے

September 29, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی امیر العظیم نے کہاہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے اور اشیائے ضروریہ پر ٹیکسوں کی بھرمار سے عوام کی مشکلات کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔تحریک انصاف کی نئی حکومت مسلسل عوام کا خون نچوڑنے میں لگی ہوئی ہے۔بجلی کے نرخ میں ہونے والے حالیہ اضافے سے عوام کو 16ارب روپے اضافی اداکرنے پڑیں گے۔حکومت عوام کی حالت زار پر ترس کھائے اور حالیہ بجلی کی قیمت میں ہونے والے اضافے کو فی الفور واپس لے۔انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت انتہائی دگرگوں حالت میں ہے۔عوام نے ماضی کے حکمرانوں کی عاقبت نااندیش پالیسیوں سے تنگ آکرپی ٹی آئی کوموقع دیامگر یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے اس کے پاس بھی کوئی معاشی پالیسی نہیں۔وفاقی حکومت کو ایسی معاشی پالیسی بنانی چاہئے کہ جس سے حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف میسر ہو۔جب تک معاشی صورتحال میں بہتری نہیں آتی تب تک ملک میں ترقی اورپاکستانی عوام کی زندگی میں خوشحالی نہیں آسکتی۔انہوں نے کہاکہ حکومت ڈلیور کرنے کی بجائے مہنگائی،بیروزگاری،پٹرولیم مصنوعات،گیس اور بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضافہ کر کے عوام کے مسائل میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ انتخابات سے قبل کیے جانے والے دعوے اور وعدے ایک ایک کرکے ریت کی دیوار ثابت ہورہے ہیں۔ جب تک پاکستان کے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف نہیں دیاجائے گا تبدیلی کا نعرہ کھوکھلاہی محسوس ہوتارہے گا۔چہروں کی تبدیلی سے نظام میں نہ پہلے کبھی تبدیلی آئی ہے اور نہ ہی اب آئے گی۔حکومت کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جن سے عوامی مسائل ومشکلات کم ہوں اور لوگوں کی زندگیوں میں آسودگی نظر آئے۔ امیر العظیم نے مزیدکہاکہ وطن عزیزپاکستان کواس وقت عالمی تنازعات اور اندرونی خلفشار کی بدولت مشکلات کاسامناہے۔دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف متحد ہوچکی ہیں اور وہ دن رات سازشوں میں مصروف ہیں۔ان کی سازشوں کوناکام بنانے کے لیے ہمیں آپسی اختلافات بھلاکر ملک وقوم کی ترقی اوربقا کے لیے سوچنا ہوگا،اس حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کو مل کرکام کرنا چاہئے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location