You are here:    Home      Urdu News      حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ملکی مفاد میں مل کر کام کرنا چاہئے

حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ملکی مفاد میں مل کر کام کرنا چاہئے

October 4, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہاہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ملکی مفاد میں مل کر کام کرنا چاہئے اور قومی ایشوزپر اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے۔قومی اداروں کے استحکام سے ملک مضبوط ہوگا۔اداروں کو متنازعہ بناکر تصادم کی راہ ہموار کرنے والے درحقیقت جمہوریت کے دشمن ہیں۔جمہوریت کے چلنے سے ملکی مسائل حل ہوں گے اورمعیشت بھی بہترہوگی۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں انتشار ،افراتفری اور سیاسی محاذ آرائی کی فضاقائم کی جارہی ہے جوکہ ملک وقوم کے لیے کسی بھی طور پر سودمند نہیں۔تمام افراد اورقومی اداروں کو آئین وقانون کے مطابق اپنی حدود میں رہ کر ملکی ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار اداکرنا ہوگا۔ملک دشمن قوتیں پہلے ہی ہماری صفوں میں بداعتمادی پیداکرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں ریاستی اداروں کے ساتھ محاذآرائی سے ملک وقوم کوناقابل تلافی نقصان پہنچاہے۔اب وقت آگیاہے کہ ملک وقوم کی بہتری کے لیے قومی اداروں کومستحکم کیاجائے ۔انتظامیہ ،عدلیہ اور دیگر اداروں کے درمیان توازن قائم رہنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی نئی حکومت عوامی مسائل کوحل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کرے۔محض ڈنگ ٹپاؤاور دکھاوے کے اقدامات سابق حکمران بھی کرتے رہے ہیں۔پی ٹی آئی کی حکومت کو اقتدار میں آئے تقریبادو ماہ ہوگئے ہیں مگر دعوؤں اورنعروں کے علاوہ کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نظرنہیں آرہی۔انہوں نے کہاکہ آواران میں سیکیورٹی فورسزپر حملہ اور شمالی وزیر ستان میں پاکستانی چوکی پر بم دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔بیرونی دہشت گرداب ناکام ہوچکے ہیں اوروہ اپنی خفت مٹانے کے لیے افغانستان کی سرحدسے پاکستان پر حملہ کررہے ہیں۔اکادکادہشتگردی کے واقعات اس بات کاثبوت ہیں کہ قبائلی علاقوں میں دہشتگردی پرہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے بڑی حد تک قابو پاچکے ہیں۔دہشت گردی کی عفریت سے مکمل نجات کے لیے قوم کومتحد ہوکر مقابلہ کرناہوگا۔گزشتہ دودھائیوں میں اس ناسور سے ملک وقوم نے جس جرات اور بہادری سے مقابلہ کیا ہے اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔امیر العظیم نے مزیدکہاکہ ملکی سلامتی کو عزیز رکھتے ہوئے ایسی پالیسیاں مرتب کی جائیں جن سے حقیقی معنوں میں عوام کو تحفظ کا احساس ہو۔جنرل مشرف کی بزدلانہ پالیسیوں کاخمیازہ پوری قوم آج تک بھگت رہی ہے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location