You are here:    Home      Urdu News      تحریک انصاف کی حکومت تعلیم اور صحت جیسے بنیادی اہمیت کے حامل شعبوں پر فوری توجہ دے

تحریک انصاف کی حکومت تعلیم اور صحت جیسے بنیادی اہمیت کے حامل شعبوں پر فوری توجہ دے

October 9, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور: جماعت اسلامی یو سی 114 جوہر ٹاؤن لاہور نے پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایچ1 پارک نزد مکی مسجد میں امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم اور وائس چیرمین چوہدری عبدالقیوم گجر کی زیر سرپرستی ایک فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیاگیا۔ اس کیمپ سے چھ سو افراد نے استفادہ کیا۔ مریضوں کے ہیپاٹائٹس بی،سی اور بلڈ شوگر کے فری ٹیسٹ کیے گئے اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔اس حوالے سے پیما کے پندرہ ڈاکٹرز نے خدمات سرانجام دیں۔دریں اثناامیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہاہے کہ لاہور سمیت پورے صوبے میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے۔سرکاری ہسپتالوں کی صورتحال ابترہوچکی ہے۔غریب اور مستحق افراد کوصحت کی بنیادی سہولیات نہیں ملتیں۔ماضی میں آنے والی حکومتوں نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی۔سینئر ڈاکٹرزہسپتالوں میں ٹائم دینے کی بجائے پرائیویٹ کلینکس میں بیٹھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی علاج کروانابہت مہنگا اور مشکل ہوتاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی نئی حکومت کو تعلیم اور صحت جیسے بنیادی اہمیت کے حامل شعبوں پر فوری توجہ دینی چاہئے اور انہیں اپنی اولین ترجیحات میں رکھنا چاہئے۔سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات بہترکرناوقت کاناگزیر تقاضا ہے۔ڈاکٹرزاور دیگراسٹاف کی کارکردگی کو بہتربنایاجانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے اپنی جدوجہد جارکھے ہوئے ہے۔جب تک حکومتی سطح پر شعبہ صحت پر توجہ نہیں دی جائے گی اس وقت تک سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی میں بہتری نہیں آسکتی۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location