You are here:    Home      Urdu News      پینتیس ارب روپے کے بے نامی اکاؤنٹس کی نشاندہی تشویشناک ہے

پینتیس ارب روپے کے بے نامی اکاؤنٹس کی نشاندہی تشویشناک ہے

October 11, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے 35ارب روپے کے بے نامی اکاؤنٹس کی نشاندہی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ کرپٹ عناصر بینک افسروں کی ملی بھگت سے کالے دھن کو چھپانے کے لیے کروڑوں روپے عام افراد کے اکاؤنٹس میں منتقل کررہے ہیں،اس حوالے سے آئے روزکوئی نہ کوئی چونکا دینے والی خبر میڈیا میں آرہی ہے۔یہ ایک انتہائی مضبوط مافیا ہے جس کے خلاف سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں کرپشن کی انتہاہوچکی ہے۔روزانہ12ارب روپے کی کرپشن لمحہ فکریہ ہے۔ملک وقوم کو لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے ان کومنطقی انجام تک پہنچایاجاناچاہئے۔اگر موجودہ حکومت بدعنوان افراد کا قلع قمع کرتے ہوئے کرپشن کو مکمل طورپر روک لے توملک میں خوشحالی آسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے انسداد کرپشن کے اداروں کے اندر بھی کرپٹ عناصر موجود ہیں اور وہی قانونی کمزوریوں کافائدہ اٹھاتے ہوئے مجرمان کو فرار کی راہ دکھاتے ہیں۔ایسی کالی بھیڑوں کو بھی گرفت میں لانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ملک وقوم اس وقت مختلف چیلنجزکاسامنا کررہے ہیں۔اوپر سے لے کر نیچے تک رشوت خوری کابازار گرم ہے۔عوام کو اپنے جائز کام کروانے کے لیے بھی رشوت دینی پڑتی ہے۔کرپٹ افسران کی لوٹ مار کی وجہ سے سرکاری اداروں کا بہت ہی براحال ہے۔عوام کو تنگ کرنے اور رشوت لینے کے لیے چندگھنٹوں کے کام پر کئی کئی دن اورہفتے لگادیئے جاتے ہیں،ان پر چیک اینڈ بیلنس کاکوئی سسٹم موجود نہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان قوم سے کیے گئے اپنے وعدوں کی تکمیل کریں۔ان کے پاس اب حکومت بھی ہے اوراختیارات بھی ۔حکومتی وزراء اپنی کارکردگی کو موثر بنائیں تب ہی جاکر سسٹم میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کواب تقریبا دوماہ ہوچکے ہیں مگر عوامی توقعات ابھی تک پوری نہیں ہوسکیں بلکہ اس کے برعکس لوگوں کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتاجا رہا ہے۔امیر العظیم نے مزیدکہاکہ وزیراعظم عمران خان نے 2018کے الیکشن سے قبل قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ملک میں حقیقی تبدیلی لائیں گے اور غریب عوام کوریلیف فراہم کیا جائے گا،مگر گزشتہ دو ماہ میں ٹیکسوں کی بھرمار،مہنگائی اور غربت کے علاوہ پاکستانی عوام کو کچھ نہیں ملا۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location