You are here:    Home      Urdu News      نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کو نظر انداز کرکے تبدیلی نہیں لائی جاسکتی

نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کو نظر انداز کرکے تبدیلی نہیں لائی جاسکتی

October 12, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور: امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کو نظر انداز کرکے ملک میں مثبت تبدیلی نہیں لائی جاسکتی۔ہمیں نوجوانوں کو کسی بھی موقع پر تنہا نہیں چھوڑنا چاہئے۔نوجوان طبقہ پاکستان کی کل آبادی کے 60فیصدحصے پر مشتمل ہے۔ اس وقت ملک بھر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لے کر در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیزاس وقت مسائل کی دلدل میں دھنستاچلا جارہاہے۔لوگوں کوکوئی ریلیف میسر نہیں۔بہت بڑی تعداد میں پڑھے لکھے نوجوان حالات سے دلبرداشتہ ہوکر حصول روزگار کی تلاش میں بیرون ملک کا رخ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی برین کو ڈرین ہونے سے بچایا جائے۔آج کا نوجوان ہی مستقبل کا بہترین ہنرمند،کھلاڑی،سیاستدان اور حکمران ہوگا۔ہمیں نئے اور ایماندار لوگوں کو آگے لانا ہوگا۔پاکستان کی موجودہ سیاست میں اچھی تبدیلی تب ہی آسکتی ہے جب نوجوان آگے بڑھ کر ملکی مسائل حل کرنے میں اپنا کرداراداکریں گے۔انہوں نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں کی عاقبت نااندیش پالیسیوں کی بدولت نوجوانوں کو ترقی کے نئے مواقع میسر نہیں آئے،جس کی وجہ سے ان میں مایوسی بڑھی۔تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے فوری اقدامات کرے ۔ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ جس بھی قوم نے ترقی کی اس نے سب سے پہلے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا ۔ با صلاحیت افراد کسی بھی ملک کی ترقی کا بنیادی ذریعہ ہوتے ہیں ان کی انفرادی و اجتماعی تربیت کر کے ہی مثبت نتایج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔امیر العظیم نے مزیدکہاکہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے وسائل کی دولت سے نوازاہے مگر حکمرانوں کی ڈنگ ٹپاؤپالیسیوں کے سبب ہم ان سے بھر پورانداز میں استفادہ کرنے سے قاصر ہیں بلکہ الٹاان قدرتی وسائل سے غیر ملکی کمپنیاں فائدہ اٹھاتے ہوئے ثمرات حاصل کررہی ہیں۔ہمیں قرضوں کی بجائے خود انحصاری اوراپنے وسائل سے استفادہ کرنا ہوگا تب ہی جاکر ہم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہوسکتے ہیں۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location