You are here:    Home      Urdu News      سی پیک پاکستان کی خوشحالی کامنصوبہ ہے اس کو جلد مکمل کیا جائے

سی پیک پاکستان کی خوشحالی کامنصوبہ ہے اس کو جلد مکمل کیا جائے

October 29, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہاہے کہ سی پیک پاکستان کی خوشحالی کامنصوبہ ہے، اس کی جلد تکمیل کی جائے۔سی پیک کے حوالے سے چینی حکومت کی جانب سے پاکستان کی نئی حکومت کے ویژن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش قابل تحسین اقدام ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے سے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ اس سے خطے کے تمام ممالک میں خوشحالی آئے گی۔کچھ بیرونی قوتیں پاک چین دوستی سے خائف ہوکر منفی پروپیگنڈاکررہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کوایک سوچی سمجھی سازش کے تحت متنازعہ بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور ان کے پیچھے بھارت ،امریکہ اور دیگر ملک دشمن بیرونی قوتیں کارفرماہیں،اگر ان کاراستہ نہ روکاگیا تو وہ مزید خرابیاں پیداکرسکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معاشی صورتحال تاریخ کے نازک ترین موڑ پر ہے۔آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط کے ساتھ قرضہ لینے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔اگر سی پیک منصوبے کوبروقت مکمل کرلیاگیا تو اس سے پاکستان کی معاشی صورتحال پر مثبت اثرات پڑیں گے۔سی پیک کی تکمیل سے خوشحالی کاایک نیادور شروع ہوگا اورروزگار کے نئے مواقع پیداہوں گے۔امیر العظیم نے مزید کہاکہ بھارت سی پیک کے حوالے سے کھلم کھلا دھمکیاں دے رہا ہے۔وہ نہیں چاہتا کہ پاکستان معاشی طورپر خودکفیل ہو۔حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ ملکی مفادات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے قومی جذبات کی ترجمانی کرے اور دشمنوں کے تمام ایجنڈوں کو ناکام بناتے ہوئے سی پیک منصوبے کی تکمیل کرکے پاکستان اور عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لائے ۔دوست ممالک کو بھی اس منصوبے میں شامل کیاجائے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location