You are here:    Home      Urdu News      قومی اسمبلی میں بھارتی مظالم کے خلاف قرارداد کی منظوری کاخیر مقدم کرتے ہیں

قومی اسمبلی میں بھارتی مظالم کے خلاف قرارداد کی منظوری کاخیر مقدم کرتے ہیں

October 31, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد کی منظوری کاخیرمقدم کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی آٹھ لاکھ فوج نے غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے۔70برس گزرجانے کے باوجودہندوستان نہتے کشمیریوں کی آواز کونہیں دباسکا۔ 27اکتوبر کو کشمیریوں نے پوری دنیامیں بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف احتجاج کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ بھارت سے آزادی چاہتے ہیں۔کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں، انڈیاکبھی بھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ جب تک 3کروڑ کشمیریوں کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت نہیں دے دیاجاتادنیا میں امن کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے عالمی برادری بھارت پر سفارتی دباؤبڑھائے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر بھارت کااٹوٹ انگ نہیں بلکہ پاکستان کی شہ رگ ہے اس سے دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ آج بھی مقبوضہ کشمیرکے عوام خود کو پاکستان کاحصہ قراردیتے ہیں اور پاکستانی پرچم میں دفنایاجانا پسند کرتے ہیں۔بھارت کی تمام کوششوں کے باوجود کشمیریوں کی تیسری نسل بھی ہندوستان سے آزادی چاہتی ہے۔برھان مظفروانی جیسے نڈر،بہادر اور جراتمند سپوت کشمیریوں کافخر ہیں۔کشمیر کابچہ بچہ بھارت کے خلاف دلوں میں نفرت لیے ہوئے ہے۔وہ ٹینکوں کامقابلہ غلیلوں سے کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد نہتے کشمیری شہید،ہزاروں بچے یتیم اورخواتین بیوہ ہوچکی ہیں۔آج بھی بھارتی عقوبت خانوں میں کشمیر کی آزادی کاخواب دیکھنے والے نوجوانوں کوتشددکانشانہ بنایاجارہاہے۔امیر العظیم نے مزید کہاکہ پاکستان کے22کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم کشمیر کی آزادی تک ان کی اخلاقی،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔حکومت پاکستان بھارت کے گھناؤنے چہرے کودنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کرے۔ہندوستان سے مذاکرات اور دوستی کے خواہاں مسئلہ کشمیر کونظر انداز نہیں کرسکتے۔ہندوستان جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں دے دیتا اس کے ساتھ خوشگوار تعلقات ممکن نہیں۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location