You are here:    Home      Urdu News      غازی علم الدین کی برسی پرآسیہ مسیح کورہاکرنے سے توہین رسالتؐ کے مجرموں کی حوصلہ افزائی ہوگی

غازی علم الدین کی برسی پرآسیہ مسیح کورہاکرنے سے توہین رسالتؐ کے مجرموں کی حوصلہ افزائی ہوگی

November 1, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہاہے کہ توہین رسالتؐ کیس میں آسیہ مسیح جسے2010میں295سی کے تحت ٹرائل کورٹ اور بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی، سپریم کورٹ کی جانب سے ناکافی شواہدہونے کاکہہ کر اسے رہاکرنے کاحکم لمحہ فکریہ اورتشویش ناک امر ہے۔ مسیحی خاتون آسیہ کاواقعہ2009 میں ہوااوراس واقعہ کے خلاف درج کی جانے والی ایف آئی آر کے مطابق آسیہ مسیح نے توہین رسالتؐ کااقرار کیا تھا۔آسیہ ملعونہ کے خود اعتراف جرم کے بعدبھی شواہد ناکافی ہونے کاجواز سمجھ سے بالاتر ہے ۔انہوں نے کہاکہ عاشق رسولؐ ممتازقادری کی سزاپر تو فوری عمل درآمد کردیاگیا جبکہ توہین رسالتؐ کی مجرم آسیہ مسیح کو رہاکرنے سے قانون کی حکمرانی پر سوالیہ نشان لگ گیاہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے معاشرے میں مادرپدرآزاد ، سیکولراورلبرل ذہنیت رکھنے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔کوئی بھی شخص جوتوہین رسالتؐ کاارتکاب کرتاہے اس کی سزاصرف اور صرف موت ہے۔انہوں نے کہاکہ شمع رسالتؐ کے پر وانے غازی علم الدین شہیدؒ کی برسی کے موقع پر ملعون آسیہ کورہاکرنے کے فیصلے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آسیہ مسیح کی رہائی کا فیصلہ قرآن وسنت کے منافی اور ناموس رسالتؐ کے قانون کاقتل ہے۔اس متنازعہ فیصلے سے گستاخانہ خاکے بنانے والوں اور توہین رسالتؐ کا ارتکاب کرنے والے ملعونوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیاتھا۔اس میں یہودونصاریٰ کے احکامات نہیں چلنے دیں گے۔امیر العظیم نے مزیدکہاکہ غیر ملکی این جی اوز کے پروردہ بہت سے لوگ پاکستان میں آزادی اظہار رائے کی آڑ میں گھناؤناکھیل، کھیل رہے ہیں۔ایسے فیصلوں سے ان کو ریاستی تحفظ ملے گا۔پوری پاکستانی قوم اس وقت تشویش میں مبتلا ہے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location