You are here:    Home      Urdu News      عوام نے سٹرکوں پر آکر اس بات کا اظہار کر دیا ہے کہ ناموس رسالتؐ پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے

عوام نے سٹرکوں پر آکر اس بات کا اظہار کر دیا ہے کہ ناموس رسالتؐ پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے

November 3, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے بعد پورے ملک میں کروڑوں عوام نے سٹرکوں پر آکر اس بات کا اظہار کر دیاہے کہ ناموس رسالتؐ پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ناموس رسالتؐ ہماری زندگیوں اورہماری رگوں میں دوڑنے والے خون سے زیادہ قیمتی ہے ۔تحفظ ناموس رسالتؐ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب بھی اسلام کی شناخت کا مسئلہ عدالتوں میں پہنچا تو عدالتوں نے مغرب سے سودا بازی کی ہے ۔سود کی حرمت پر تمہارری آنکھیں کیوں بند ہیں؟۔پاکستان میں جب بھی کوئی نئی حکومت آتی ہے تومغرب تحفظ ناموس رسالتؐ قانون میں ترمیم کے لئے اس کے آگے، پیچھے منڈلاتا ہے،تاکہ اسلام اور نظریہ پاکستان پر نقب لگا دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگانے والوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ بھی ماضی کے حکمرانوں کی طرح بے حسی کی چادر اوڑھ چکے ہیں۔ ان کومحبت رسولؐ کا کوئی احساس نہیں ہے ۔افسوس ناک امر تو یہ ہے کہ اس مسئلے کاحل نکالنے کی بجائے وزیراعظم عمران خان قوم کو للکاررہے ہیں کہ جو بھی ریاست سے ٹکرائے گا اسے پاش پاش کر دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم غازی علم الدین کے راستہ پر ہیں اوراس کے راستے میں قربان ہونے کے لئے تیار ہیں۔ہم ممتاز قادری کے راستے پر چلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ توہین رسالتؐ کے جرم کا ارتکاب کرنے والا کڑی سزا کا مستحق ہوتا ہے۔مغربی قوتوں کے دباؤ پر ایسے فیصلے قابل قبول نہیں ۔ توہین رسالتؐ قوانین کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیااور اس میں صرف اور صرف اللہ اور اس کے رسولؐ کانظام حیات ہی لاگو ہوکر رہے گا۔مغرب آزادی اظہارکی آڑ میں دنیا کے امن وامان کو تباہ وبرباد کرنا چاہتاہے۔انہوں نے کہاکہ کفار مختلف حیلوں بہانوں سے مسلمانوں کے دینی جذبات کوٹھیس پہنچانے کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔مسلمانوں اوردین اسلام کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لیے ہمیں اتحاد ویکجہتی کامظاہرہ کرناہوگا۔ان شاء اللہ اسلام دشمن قوتیں کبھی بھی اپنے ناپاک ایجنڈے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی۔امیر العظیم نے مزید کہاکہ پاکستان کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت سیکولر معاشرے میں تبدیلی کرنے کی سازش ہورہی ہے۔ جماعت اسلامی ملک کے اسلامی تشخص کو کبھی پامال نہیں ہونے دے گی۔ہم نے ملک کے آئین کو اسلامی بنانے میں بھی اہم کردار اداکیاتھا اور آئندہ بھی اس کے دفاع کومقدم سمجھا اور رکھاجائے گا۔بیرونی دشمنوں اور لادینی قوتوں کے خلاف پوری قوم یک زبان اورمتحد ہے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location