You are here:    Home      Urdu News      چینی حکومت کی جانب سے مستحکم پاکستان بنانے کے لیے تعاون کاپوری قوم خیر مقدم کرتی ہے

چینی حکومت کی جانب سے مستحکم پاکستان بنانے کے لیے تعاون کاپوری قوم خیر مقدم کرتی ہے

November 5, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہاہے کہ چینی حکومت کی جانب سے پاکستان کومعاشی اعتبار سے مستحکم اور مضبوط بنانے کے لیے تعاون کاپوری پاکستانی قوم خیر مقدم کرتی ہے۔چین پاکستان کاآزمودہ دوست ہے جس نے ہمیشہ مشکل وقت میں ہماری مدد کی ہے۔ملک وقوم کو درپیش سنگین معاشی بحران سے نکالنے کے لئے چینی حکومت کی نیک خواہشات اور عملی تعاون کادل سے احترام کرتے ہیں۔سی پیک کی جلد تکمیل کرنے سے پاکستان میں معاشی انقلاب برپاہوسکتاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزتقریب سے خطاب اور عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاک چین دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کو خطے میں معاشی ترقی کے لیے تجارتی واسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہئے۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ درحقیقت گیم چینجر کی حیثیت رکھتاہے۔اس عظیم منصوبے سے خوشحالی کے ایک نئے دورکا آغاز ہوگا۔المیہ یہ ہے کہ کچھ دشمن قوتیں اس سے خائف ہوکر منفی پروپیگنڈاکررہی ہیں جن میں امریکہ اور بھارت سرفہرست ہیں،ان کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اتحادویکجہتی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اس وقت مہنگائی چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔گیس،بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کاجن بے قابو ہوچکا ہے۔پی ٹی آئی کی حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے درجنوں اشیاء کی قیمتوں میں انتہاکااضافہ ہوچکا ہے۔گیس،بجلی اور پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کو درپیش مسائل سے نجات کے لیے دوست ممالک سے تعاون سے بہترآئے گی۔عوام کی فلاح وبہبود اور ملکی ترقی کے لیے کرپشن کا راستہ روکنا ہوگا اوراس کے لیے سخت ترین اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔امیر العظیم نے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ہمیں ملک وقوم کی بہتری کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی فضاکوقائم کرناہوگا۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location