You are here:    Home      Urdu News      ملکی مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہورہا ہے،عوام حکومتی کارکردگی سے مطمئن نہیں

ملکی مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہورہا ہے،عوام حکومتی کارکردگی سے مطمئن نہیں

November 6, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہاہے کہ ملکی مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہورہاہے۔موجودہ حکمرانوں نے تبدیلی کے نام پر عوام کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔عوام حکومتی کارکردگی سے مطمئن نہیں،لوگوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوامی مسائل کو ہر سطح پر اجاگر کیاہے اور آئندہ بھی عوامی مسائل پر بھرپور انداز میں آوازبلند کرتے رہیں گے۔تحریک انصاف انتخابی مہم میں قوم سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پوراکرے اور مہنگائی،بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے لوگ صاف ستھری شہرت کے حامل اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہیں۔ملک میں اگر کوئی جماعت موروثیت سے پاک ہے تو وہ صرف اور صرف جماعت اسلامی ہے جہاں امیر جماعت سے لے کر نیچے تک انتخاب کاجمہوری طریقہ کار موجودہے۔جماعت اسلامی کے ممبران مختلف ادوار میں صوبائی اسمبلیوں، سینٹ ، قومی اسمبلی اور بلدیاتی اداروں میں منتخب ہوکر گئے الحمد للہ کسی ایک پر بھی کرپشن اور پلاٹوں کی سیاست کاکوئی ایک بھی الزام نہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سمیت دیگراداروں نے کے پی کے میں جماعت اسلامی کے وزراء کی کارکردگی کو ہمیشہ سراہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے پاس پڑھی لکھی،دیانتدار اور محب وطن قیادت موجود ہے جو کہ آرٹیکل 62اور 63پر پوری اترتی ہے۔چیف جسٹس کو بھی اعتراف کرنا پڑا کہ اگرآرٹیکل 62اور63 کااطلاق ہوجائے تو صرف سراج الحق ہی بچیں گے۔انہوں نے کہاکہ آج ملک وقوم کو صرف اور صرف محب وطن قیادت کے فقدان کاسامنا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ملک کو وسائل سے نوازاہے مگر ان سے بھرپورانداز میں استفادہ کرنے کے لیے ہمیشہ حکومتوں کے پاس وژن کی کمی رہی ہے۔ماضی کے حکمرانوں کی ترجیحات میں عوام کو درپیش مشکلات کاحل کبھی نہیں رہااور بدقسمتی سے موجودہ حکمران بھی انہی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔امیر العظیم نے مزیدکہاکہ ہم جماعت اسلامی کے پیغام کو عام لوگوں تک پہنچائیں گے۔ہمارے کارکن ہی اصل سرمایہ ہیں۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location