You are here:    Home      Urdu News      ڈیزل پر33روپے فی لیٹرٹیکس کی وصولی کاانکشاف لمحہ فکریہ ہے

ڈیزل پر33روپے فی لیٹرٹیکس کی وصولی کاانکشاف لمحہ فکریہ ہے

November 7, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور( )امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم کی زیر صدارت صوبائی مجلس شوریٰ کا اجلاس گزشتہ روزمنصورہ لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اہم تنظیمی فیصلے کیے گئے ۔امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے اجلاس میں صوبائی مجلس شوریٰ سے مشاورت کے بعدنئے تنظیمی سیشن 2018سے2021تک ،تین سال کے لیے محمد جاویدقصوری کو سیکرٹری جنرل صوبہ وسطی پنجاب،سردار ظفر حسین اوربلال قدرت بٹ کو نائب امیر صوبہ وسطی پنجاب مقررکردیا ہے۔دریں اثناامیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہاہے کہ ڈیزل پر ساڑھے32 روپے اورپٹرول پرسترہ روپے33 پیسے ٹیکس وصول کرنے کامیڈیارپورٹ میں انکشاف لمحہ فکریہ اور قابل مذمت ہے۔حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے پٹرولیم مصنوعات سمیت گیس اور بجلی کے نرخوں میں مسلسل ریکارڈ اضافہ کرتی چلی جارہی ہے جس سے عوام میں شدیدتشویش پائی جاتی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹرمقدار پر ہوشربا ٹیکس وصول کیاجارہا ہے جس سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے اپنی انتخابی مہم میں عوام کے ساتھ بلند وبانگ دعوے اور وعدے کیے تھے مگر بدقسمتی سے تین ماہ گزرجانے کے بعد بھی معاملات میں بہتری نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔رہی سہی کسر چندوفاقی وزراء کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے پوری کردی ہے جوکہ حکومت کے لیے مزید مشکلات کاباعث ہیں۔انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پچھلے چند مہینوں میں مسلسل اضافے سے مہنگائی کی شرح دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ حیران کن امر یہ ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے اور حکومت پاکستان تیل کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ کرتی جارہی ہے۔امیر العظیم نے مزیدکہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کیے گئے حالیہ ظالمانہ اضافے کو فی الفور واپس لیاجائے تاکہ مہنگائی میں کمی آسکے اور عوام کوتھوڑاریلیف مل سکے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location