You are here:    Home      Urdu News      قوم کی بیٹی گزشتہ دس برسوں سے ناکردہ گناہوں کی سزاامریکی جیل میں کاٹ رہی ہے

قوم کی بیٹی گزشتہ دس برسوں سے ناکردہ گناہوں کی سزاامریکی جیل میں کاٹ رہی ہے

November 8, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہاہے کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جانب سے اپنی رہائی کے لیے وزیر اعظم عمران خان کو خط ہمارے گزشتہ حکمرانوں کی بے حسی اور نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے۔وزیر اعظم عمران خان جماعت اسلامی کی طرح ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے ماضی میں بھی بھرپورآوازاٹھاتے رہے ہیں،اب چونکہ وہ خودحکومت میں ہیں لہٰذا’انہیں تمام سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے قوم کی بیٹی کو واپس لانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہورمیں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ جنرل(ر)مشرف نے چند ڈالروں کے عوض ڈاکٹرعافیہ صدیقی سمیت سینکڑوں پاکستانیوں کو امریکہ کے ہاتھوں فروخت کیاتھا۔ معصوم اور بے گناہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی گزشتہ دس برسوں سے امریکی جیل میں ناکردہ گناہوں کی سزابھگت رہی ہیں،انہیں سابق ڈکٹیٹرنے اغواکرکے امریکہ کے حوالے کیاتھا۔پاکستان کے22کروڑ عوام ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی چاہتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اس ضمن میں مخلصانہ اقدامات کرے۔انہوں نے کہاکہ جنرل مشرف کی غیر دانشمندانہ اور بزدلانہ پالیسیوں کاخمیازہ آج تک پوری قوم بھگت رہی ہے۔نائن الیون کے بعد نام نہاد امریکی جنگ کے نتائج کاہمیں آج بھی سامنا کرناپڑرہا ہے۔امریکہ کااتحادی بننے کاہمیں یہ صلہ ملاہے کہ آج امریکہ بھارت پر اپنی نوازشات کررہا ہے اور پاکستان کے خلاف بھارت کی سازشوں کی سرپرستی کررہاہے۔امیر العظیم نے مزیدکہاکہ آج ملک کودرپیش چیلنجزدرحقیقت جنرل مشرف کی ناقص پالیسیوں کانتیجہ ہیں۔پرویز مشرف نے پاکستان کو نام نہاد امریکی جنگ میں دھکیل دیاجس کی وجہ سے آج تک پاکستانی قوم دہشتگردی کے ناسور کامقابلہ کررہی ہے۔افسوس ناک امریہ تویہ ہے کہ امریکہ پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کرنے کی بجائے اب بھی ہم سے ڈورمور کامطالبہ کررہاہے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location