You are here:    Home      Urdu News      لاہور سمیت پورے صوبے میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے

لاہور سمیت پورے صوبے میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے

November 26, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت بیسیوں افراد کو گرفتار کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت ایک طرف منت ترلے کرکے وقت گزارتی ہے جبکہ دوسرے ہی لمحے گلے پڑتی ہے۔اس قسم کے اقدامات سے حکمران اپنے لیے مشکلات پیداکررہے ہیں۔گرفتاریاں دراصل مغربی دباؤ پر کی جارہی ہیں تاکہ آسیہ ملعونہ کوبیرون ملک بھجوایاجاسکے۔حکمران ہوش کے ناخن لیں اور گرفتار تمام افراد کو فی الفور رہاکیاجائے۔دریں اثناامیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کراچی میں چینی قونصلیٹ اور اورکزئی میں دہشت گردی کے حملے کے نتیجے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت39افراد کی شہادت پرگہرے ر نج وغم کااظہارتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرداس قسم کی کارروائیاں کرکے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔بھارتی حکومت امریکی شہ پر پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں براہ راست ملوث ہے ،جس کامقصد سی پیک کوناکام بنانا ہے۔دشمن قوتیں استحکام پاکستان کے خلاف متحد ہوچکی ہیں۔تازہ ترین دہشت گردی کے حملے یہ ثابت کرتے ہیں کہ پاکستان نے عالمی ساہوکاروں کی خدمت کرتے کرتے اپنا سب کچھ گنوادیاہے مگر اس کے باوجود عالمی سطح پر ہماری قربانیوں کاکوئی اعتراف نہیں کیاجارہا۔ڈونلڈٹرمپ کی الزام تراشیاں اس کی بڑی مثال ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی قیادت کو چاہئے کہ وہ کھل کر دنیا کے سامنے ہندوستان کے گھناؤنے کردار پر بات کرے اور دنیا کودکھایاجائے کہ بھارت پاکستان کی دشمنی میں کس حد تک جاچکاہے۔افغانستان میں موجود بھارت کے قونصل خانے دہشت گردوں کی مالی وعسکری مددکررہے ہیں۔اس بات کا انکشاف خود انڈین ایجنٹ کل بھوشن نے کیا ہے۔کل بھوشن کے اعتراف جرم کے بعد کسی بھی قسم کاکوئی ابہام باقی نہیں رہتا کہ بھارت پاکستان کے خلاف پوری طرح سرگرم ہے۔نریندرمودی خودعوامی اجتماعات میں سی پیک پر تحفظات کااظہارکرچکے ہیں۔امیر العظیم نے مزیدکہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت پاکستان دوٹوک انداز میں بھارت کوجواب دے۔سی پیک نہ صرف پاکستان اورچین کی ترقی میں اہم کردار اداکرے گا بلکہ اس سے پورے خطے میں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز بھی ہوگا۔المیہ یہ ہے کہ ہندوستان کاامریکہ اور اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو سپورٹ کررہا ہے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location