You are here:    Home      Urdu News      پاناماکیس میں ملوث436اور دیگر میگااسکینڈلزمیں شامل لوگوں کیخلاف کارروائی کب ہوگی ؟

پاناماکیس میں ملوث436اور دیگر میگااسکینڈلزمیں شامل لوگوں کیخلاف کارروائی کب ہوگی ؟

November 27, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہاہے کہ ملک میں کرپشن ایک ناسور بن چکی ہے۔آئے روزمیگااسکینڈلزکے کیسزسامنے آرہے ہیں مگر اس کے سدباب کے لیے ہونے والے اقدامات ناکافی ہیں۔المیہ یہ ہے کہ نیب سمیت انسداد بدعنوانی کے دیگراداروں کے پرکاٹنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ایک طرف ملک میں لوٹ مارمچی ہوئی ہے جبکہ دوسری طرف ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدام سے قوم کواضطراب میں مبتلا کردیا گیا ہے۔پوری قوم منتظر ہے کہ پاناماکیس میں 436افراد اوردیگر میگاکیسز میں ملوث لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہر سال 10ارب ڈالر سے زائد منی لانڈرنگ ہورہی ہے جبکہ سالانہ4320ارب کی کرپشن بھی ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔جب تک اس کی روک تھام کے لیے کچھ نہیں کیاجاتاتب تک حقیقی تبدیلی کاخواب بھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا۔پاکستان کے 10بڑے ادارو ں کاسالانہ خسارہ324ارب روپے ہے جس میں پی آئی اے سر فہرست ہے۔کرپٹ اوربدعنوان افراد منافع بخش اداروں کے زوال کی اہم وجہ ہیں۔نیب کو ان بڑے مگر مچھوں پر بھی اپنا شکنجہ سخت کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ کرپشن نے70برسوں سے ملکی معیشت کو دیمک کی طرح چاٹاہے اور یہ سلسلہ ہنوزجاری ہے۔دبئی اور دیگر ممالک میں ہزاروں پاکستانیوں کی اربوں ڈالر کی جائیدادیں سامنے آرہی ہیں۔یہ اشرافیہ پاکستان میں لوٹ مار کرکے اپنے کالے دھن سے دوسرے ممالک میں ایمپائرکھڑی کررہی ہے۔امیرالعظیم نے مزیدکہاکہ چوروں،لٹیروں کے خلاف بلاخوف وخطر اور سیاسی اثرورسوخ کے بغیر تمام کرپٹ عناصر کامحاسبہ ناگزیر ہے۔اس حوالے سے نیب کی ذمہ داری ہے کہ وہ بلاتفریق کام کرے۔ملک نازک صورتحال سے دوچار ہے۔معیشت تباہ ہوچکی ہے ،اس کی بحالی کے لیے کرپشن کاخاتمہ کرنا ہوگا۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location