You are here:    Home      Urdu News      بجلی ،گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عوام تنگ آچکے ہیں

بجلی ،گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عوام تنگ آچکے ہیں

November 28, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہاہے کہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے پہلے تین ماہ کے دور اقتدار میں روزمرہ کی اشیاء کے نرخوں میں65فیصد اضافہ کردیا ہے۔بجلی ،گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عوام تنگ آچکے ہیں اور دن بدن حکومتی کارکردگی کے حوالے سے مایوسی کاشکار ہیں۔اگر تحریک انصاف کی حکومت اپنے وعدوں اور دعوؤں کے مطابق قوم کو ریلیف نہ دے سکی تو ملک میں جمہوریت کے لیے خطرات لاحق ہوجائیں گے۔کسی بھی جمہوری نظام میں عوامی فلاح وبہبود کاخیال رکھاجاتا ہے لیکن جب لوگ ہی حکومت سے مایوس ہوجائیں تو پھر غیر جمہوری قوتوں کواقتدار پر مسلط ہونے کاموقع ملتاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ حکومتی وزراء مہنگائی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مزید اضافے کے بیانات دے رہے ہیں جس سے قوم میں اضطراب پایاجاتاہے۔موجودہ حکمران ماضی میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بلند وبانگ دعوے کرتے رہے ہیں مگر اقتدار ملنے کے بعد ان کی کارکردگی شدید مایوس کن ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی معاشی ماہرین پر مبنی ٹیم قوم کوکہیں نظر نہیں آرہی۔کشکول لے کر دنیامیں گھومنے کا سلسلہ جاری ہے۔جب چین اور سعودی عرب سے امداد مل گئی ہے تو پھر آئی ایم ایف کے پاس جانا ناقابل فہم ہے۔یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے حکمرانوں کے پاس معاشی وژن نہیں۔مہنگائی میں ہوشربااضافے نے عوام کے ہوش اڑادیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملکی ترقی وخوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ آئی ایم ایف ،ورلڈ بنک اور دیگر مالیاتی اداروں سے قرض لینے کی بجائے ملکی وسائل پر انحصار کیا جائے اور ان سے بھرپور انداز میں استفادہ کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی نے ملک کو ہر طرح کے وسائل سے نوازاہے۔حکومت کو اپنی معاشی پالیسیاں بدلنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اس وقت 40فیصد آبادی سطح غربت سے نیچے زندگی گزانے پر مجبور ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے حقیقی معنوں میں کام کیاجائے۔امیر العظیم نے مزیدکہاکہ عوام نے تحریک انصاف کواپنی حالت بدلنے اور ملک درست سمت چلانے کے لیے ووٹ دیئے تھے مگر المیہ یہ ہے کہ موجودہ حکمران بھی ماضی کے حکمرانوں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ 

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location