You are here:    Home      Urdu News      پاکپتن سمیت مختلف اضلاع میں بھتہ کے نام پر چھوٹے ٹرانسپورٹرز کو تنگ کرنا قابل مذمت ہے

پاکپتن سمیت مختلف اضلاع میں بھتہ کے نام پر چھوٹے ٹرانسپورٹرز کو تنگ کرنا قابل مذمت ہے

November 29, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہاہے کہ صوبہ پنجاب میں بالخصوص پاکپتن،لاہور اور دیگر اضلاع میں ناقص امن وامان کی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے چھوٹے ٹرانسپوٹرز سے بھتہ لیناتشویش ناک اور لمحہ فکریہ ہے ۔ ضلع پاکپتن سمیت دیگر اضلاع میں بھتہ کے نام پر چھوٹے ٹرانسپورٹرز کو تنگ کرنا قابل مذمت ہے ۔ایسے جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی ہر دور کی سیاسی قیادتیں اور پولیس میں موجود کالی بھڑیں کرتی رہی ہیں۔حکومت ٹرانسپورٹرزسے بھتہ وصولی کا فوری نوٹس لے ۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اس کی روک تھام کے لئے کسی قسم کے ٹھوس اقدامات نہیں کئے جا رہے،جس کے باعث عوام میں شدیدتشویش پائی جاتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزپاکپتن میں اجتماع سے خطاب اور لاہور میں عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آئے روزلاکھوں روپوں کے ڈاکے،چوریاں اور قتل وغارت گری کی خبریں شہ سرخیوں کی صورت میں اخبارات میں آتی رہتی ہیں مگر قانون نافذکرنے والے ادارے،سیکیورٹی ایجنسیاں اور پولیس صوبے میں بڑھتی ہوئی جرائم کی شرح کوروکنے میں پوری طرح ناکام ہوچکے ہیں جوکہ حکمرانوں کی گڈگورننس پر سوالیہ نشان ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبائی حکومت جرائم کوکنٹرول کرنے کے لئے فوری عملی اقدامات کرے۔تھانے جرائم پیشہ عناصر کی آماہ جگاہ بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوراصوبہ لاقانونیت کی بھینٹ چڑھ چکا ہے۔رشوت خوری کے باعث اصل حق دار کو انصاف ملنا تو درکنارشنوائی تک نہیں ہوتی۔صوبے بھر کے عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت امن وامان کویقینی بنائے۔انہوں نے کہاکہ عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں ،جب تک تھانہ کلچر میں اصلاحات نہیں لائی جاتیں فرسودہ نظام کا خاتمہ ممکن نہیں۔عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے مگر بدقسمتی سے اس حوالے سے اقدامات نہیں کیے جارہے۔امیر العظیم نے مزیدکہا کہ لوگوں کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیا ہے۔یوں محسوس ہوتاہے کہ صوبے میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔کرپٹ عناصر کومنظم پلاننگ کے تحت اہم اداروں میں بھرتی کیاجارہا ہے۔

 

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location