You are here:    Home      Urdu News      ایک ہفتہ کے دوران ب کشمیر میں 25افراد کی شہادت انتہائی قابل مذمت ہےہے

ایک ہفتہ کے دوران ب کشمیر میں 25افراد کی شہادت انتہائی قابل مذمت ہےہے

December 1, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک ہفتہ کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں25افراد کی شہادت افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیری مظاہرین پر پیلٹ گنوں ،گولیوں اور آنسوگیس کی شیلنگ نے ہندوستان کے بھیانک چہرے کو بے نقاب کردیا ہے۔انڈین آرمی چیف کی طرف سے تحریک آزادی کشمیر کوکچلنے کے لیے پیلٹ گنوں کے بعد ہائبرڈوار اور سائبرحملوں کی دھمکیاں اس بات کاثبوت ہے کہ بھارت کی آٹھ لاکھ فوج نہتے کشمیریوں کے سامنے بے بس ہوچکی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کی مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی پر ڈرونز حملوں کی باتیں بزدلانہ اور شرمناک ہیں۔بھارت تحریک آزادی کی جدوجہد سے بوکھلاہٹ کاشکارہوکر کشمیریوں پرانسانیت سوزمظالم ڈھانے پراترآیاہے۔جموں وکشمیر پر غاصبانہ قبضے کومزیدجاری رکھنادرحقیقت بھارتی حکام کے لیے ڈراؤناخواب بن چکا ہے۔کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ پاکستان کی شہ رگ ہے جس سے دستبردار ہونے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے حل کے لیے بھارت کے ساتھ بامعنی اور بامقصد مذاکرات ہونے چاہئیں۔المیہ یہ ہے کہ ہندوستان ہمیشہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کرتاہے۔بھارت کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھانے والے مسئلہ کشمیر کونظر انداز نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے ہمیشہ مذاکرات کے نام پر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ ایک طرف مذاکرات کی میزسجائی جاتی ہے تو دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بڑھادیاجاتا ہے۔جموں و کشمیر کی آزادی تک بھارت کے ساتھ دوستی اور تجارت نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت ہرزہ سرائی اور منفی پروپیگنڈہ کرنے کی بجائے زمینی حقائق کوتسلیم کریں۔سرجیکل سٹرائیک کی باتیں کرنے والے یہ مت بھولیں کہ پاکستان ایک ایٹمی ریاست ہے، ان کی کسی بھی قسم کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیاجائے گا۔امیر العظیم نے مزیدکہاکہ پاکستان کے22کروڑ عوام کشمیریوں کی اخلاقی،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔اقوام متحدہ اور دنیا میں انسانیت کی باتیں کرنے والی این جی اوز مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر چپ سادھے بیٹھی ہیں۔جب تک مسئلہ کشمیر کاپائیدار حل نہیں نکالاجاتا تب تک جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location