You are here:    Home      Urdu News      نجی میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لیے50لاکھ روپے کی شرط سے طلبہ کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے

نجی میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لیے50لاکھ روپے کی شرط سے طلبہ کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے

December 4, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہاہے کہ ملک میں مسائل کے انبار لگے ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے محض طفل تسلیوں سے کام لے رہی ہے۔تحریک انصاف کی حکومت سے عوام کو امید تھی کہ وہ کرپشن کاخاتمہ،مہنگائی،بیروزگاری اور غربت پر قابو پائے گی اور قوم کے لیے آسانیاں پیداکرے گی مگربدقسمتی سے ابھی تک ایسانہیں ہوسکتا۔ دکھاوے کے اقدامات اورکاغذی کارروائیوں سے عوام کی حالت زار نہیں بدل سکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اس وقت تقریباڈھائی کروڑبچے اسکول جانے کی بجائے سڑکوں پرکوڑا کرکٹ چننے،کارخانوں میں محنت مزدوری کرنے،ورکشاپس،ہوٹلوں اور اینٹوں کے بھٹوں پر دیہاڑی پر کام کرکے اپنے خاندان کاپیٹ پالنے پر مجبور ہیں۔المیہ یہ ہے کہ اس حوالے سے چائلڈ لیبرایکٹ قانون توموجود ہے مگر اس پر اصل روح کے مطابق عمل درآمد نہیں ہوتا۔وزارت تعلیم اوردیگر متعلقہ اداروں کی اس حوالے سے کارکردگی آٹے میں نمک کے برابر ہے۔بہترمستقبل کے لیے ان معصوم بچوں کے ہاتھوں سے اوزار لے کر سکول بیگ دینا ہوگا۔یہ پاکستان کا مستقبل ہیں ان کی اچھی نشوونماکرنے اوربہتر تعلیم دے کراس مستقبل کومحفوظ کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ نجی میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لیے50لاکھ روپے نہ رکھنے والے طلبہ کوکالجوں سے نکالناتشویش ناک امر ہے۔پاکستان پرائیویٹ میڈیکل انسٹیٹیوشنز نے پی ایم ڈی سی کی ریگولیشنز میں یہ منظورکررکھاتھاکہ نجی کالج میں داخلہ لینے والے طلبہ 2سال کی فیس اور50لاکھ روپے کی بنک سٹیٹمنٹ جمع کرائیں گے،یہ ناقابل فہم اور تشویش کاباعث ہے۔اس قسم کے اقدام سے غریب طلبہ کی حوصلہ شکنی ہوگی،فی الفور اس فیصلے کو واپس لیاجانا چاہئے۔ملک میں پہلے ہی 2لاکھ آبادی کے لیے صرف ایک ڈاکٹر دستیاب ہے اور عوام کوصحت کی بنیادی سہولیات تک میسر نہیں۔حکومت وقت اس حوالے سے نوٹس لے،طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کی کسی کواجازت نہیں دی جاسکتی ۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location