You are here:    Home      Urdu News      وزیر اعظم کاقبل از وقت انتخابات کی بات کرناپی ٹی آئی کی حکومت کی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے

وزیر اعظم کاقبل از وقت انتخابات کی بات کرناپی ٹی آئی کی حکومت کی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے

December 5, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا قبل ازوقت انتخابات کی بات کرناپی ٹی آئی کی حکومت کی نااہلی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ دن بدن بڑھتے ہوئے ملکی مسائل کودیکھ کر موجودہ حکمرانوں کے اوسان خطا ہوگئے ہیں اوران کے لیے حکومت چلانا دشوار دکھائی دیتاہے۔پی ٹی آئی کی حکومت کے پاس مسائل کے حل کے لیے کوئی پالیسی نہیں ہے،ان سے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کی توقع بے سود ہے۔دن بدن معاشی صورتحال انتہائی گھمبیر ہوتی چلی جارہی ہے۔سٹاک مارکیٹ میں1335پوائنٹ کی شدید مندی سے چھوٹے سرمایہ کاروں کے242ارب ڈوب گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کے ساتھ تعاون کاماضی میں تلخ تجربہ رہاہے۔وہ صرف اور صرف اپنے مفادات کو ترجیح دیتاہے۔ایک طرف امریکی صدر پاکستان کو دھمکیاں دیتے ہیں اور دوسری طرف طالبان کے ساتھ مذاکرات کی خاطر بھیک بھی مانگتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کی نام نہاد جنگ میں پاکستان نے75ہزار افرادکی قربانی دی ہے اورملکی معیشت کو سواسوارب ڈالر کابھاری نقصان ہوچکا ہے مگر اس کے باوجود پاکستان اور اس کے عوام کی قربانیوں کااعتراف کرنے کی بجائے امریکی حکام کی جانب سے پاکستان کودھمکیاں دی جاتی ہیں۔ امریکہ کبھی ہمارادوست نہیں رہا،اس نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کونقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ نے پاکستان کی بیٹی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو دس سالوں سے ناکردہ گناہوں کی پاداش میں عقوبت خانوں میں ڈال رکھاہے۔امریکہ ریمنڈڈیوس اور اس جیسے دوسرے نیٹ ورک قائم کرکے پاکستان کے اندرونی حالات کوخراب کررہا ہے۔اب وقت آگیاہے کہ امریکی غلامی کاطوق گلے سے اتاراجائے اور ایسی پالیسیاں مرتب کی جائیں جو صرف اور صرف ملک وقوم کے مفادات کی ترجمان ہوں۔انہوں نے کہاکہ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان پر دباؤکے ذریعے اپنی بات منوانے کی کوشش کی ہے۔وہ افغانستان میں گزشتہ17سالوں سے اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھارہاہے مگر کامیاب نہیں ہوسکا۔امیر العظیم نے مزیدکہاکہ امریکہ کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی اپیل درحقیقت اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ افغانستان میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔افغان مسئلے کے حل کے لیے وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ اورقوم کو اعتماد لیں۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location