You are here:    Home      Urdu News      جماعت اسلامی نے ہمیشہ کسانوں کے مسائل کو ہر سطح پربلند کیاہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی

جماعت اسلامی نے ہمیشہ کسانوں کے مسائل کو ہر سطح پربلند کیاہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی

December 6, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہاہے کہ گنے کاشتکاروں کودرپیش مسائل پر حکمرانوں کی عدم توجہی افسوس ناک ہے ۔کاشتکاراپنے جائز مطالبات کے حق میں سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں مگر ان کی کہیں شنوائی نہیں ہورہی۔ حکومتی رویے اور شوگرمل مالکان کی ہٹ دھرمی کے باعث کسان انتہائی کرب اور درد میں مبتلا ہیں مگر بدقسمتی سے ارباب اختیار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔شوگرانڈسٹری بھی حکومت کی بے حسی کی وجہ سے بحران کا شکار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ گنے کے کاشتکاروں کاایشوگزشتہ چند برسوں سے چل رہا ہے، اگر اس کو بروقت حل کرلیاجاتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔ موجودہ حکومت شوگر انڈسٹری اور کاشتکاروں کو مزید آزمائش میں نہ ڈالے اور درپیش مشکلات کو حل کر نے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ شوگر مل مالکان اپنے حکومت کے ساتھ مطالبات کاسلسلہ بھی جاری رکھیں مگر کاشتکاروں سے گنا بھی خریدیں تاکہ کسانوں کو کچھ ریلیف مل سکے۔کرشنگ سیزن شروع نہ ہونے کی وجہ سے گنا سوکھ رہا ہے جس کی وجہ سے اس کاوزن کم اور کاشتکاروں کو بھی نقصان ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اس بار گنے کی کاشت کم ہوئی ہے۔گزشتہ سیزن میں ملک میں ستائیس لاکھ ایکڑ پر گناکاشت ہواتھا ، اس سیزن میں صرف بیس لاکھ ایکڑ رقبہ کاشت ہواہے۔مل مالکان نے کاشتکاروں کے پچھلے تین سال کے پیسے روک رکھے ہیں۔یہ بحران فوری ختم نہ ہوا تو ماضی کی طرح چینی کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔اس سال پاکستانی عوام کو چینی خریدنے کے لیے گزشتہ سال کی نسبت ساٹھ سے ستر ارب روپے اضافی دینا پڑیں گے۔امیر العظیم نے مطالبہ کیا کہ گنے کے کاشتکاروں کے تمام جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔شعبہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتاہے۔اب کسانوں کااستحصال بند ہونا چاہئے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location