You are here:    Home      News      کینیڈین پارلیمنٹ میں دین اسلام کو بدنام کرنے کے خلاف بھاری اکثریت سے قراردادکی منظوری کو خوش آئند ہے

کینیڈین پارلیمنٹ میں دین اسلام کو بدنام کرنے کے خلاف بھاری اکثریت سے قراردادکی منظوری کو خوش آئند ہے

لاہور: امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کینیڈین پارلیمنٹ میں دین اسلام کو بدنام کرنے کے خلاف بھاری اکثریت سے قراردادکی منظوری کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ مذہبی تفریق انتہاپسندی کی بنیادی وجہ ہے۔اسلام فوبیا،مذہبی امتیاز اور نسلی تفریق جیسے معاملات پر دنیا کو اپنا مثبت کردارکرنا ہوگا۔قوموں کے درمیان بڑھتی ہوئی نفرت تیسری عالمی جنگ کاپیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام متحدہ،امن اور انسانیت کے علمبردار ممالک،این جی اوز غیرجانبدارانہ کردار اداکریں۔انہوں نے کہاکہ اسلام امن پسند دین ہے اور مسلمانوں سے بڑھ کر دنیا میں کوئی بھی امن کاداعی نہیں ہوسکتا۔اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری نبیؐ کو رحمت للعالمین بناکر دنیا میں بھیجا تھا۔المیہ یہ ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اسلام کو چند شرپسند عناصر کی دہشت گردانہ کاروائیوں سے جوڑ کر بدنام کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔میاں مقصود احمد نے کہاکہ مقدس ہستیوں کے خلاف گستاخانہ مواد کامعاملہ عرب لیگ،او آئی سی اور اقوام متحدہ میں بھرپوراندا ز میں اٹھایاجائے۔کوئی بھی قانون کسی مذہب کو بگاڑنے اور توہین کااختیار نہیں دیتا۔مسلم امہ کو اتحاد ویکجہتی کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔کفار کی سازشیں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ان کاقلع قمع کرنے کے لیے اقدامات ناگزیر ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم ممالک کے سفیروں کو ناموس رسالتؐ کے حوالے سے متحد کرنا درست اقدام ہے مگرحکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ اس اہم مسئلے پرموثر طور پرعملی اقدامات کرے۔اقوام متحدہ اور یورپی یونین بھی دنیا کے امن کو تباہی سے بچانے کے لیے اپنا بھرپور کردار اداکریں۔وقت کاتقاضا ہے کہ دین اسلام کاحقیقی چہرہ سامنے لاتے ہوئے یہودونصاریٰ کی جانب سے پوشیدہ کارستانیوں کوبے نقاب کیاجائے۔جب تک ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کااحترام نہیں کیاجاتا دنیا میں امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں ہوسکتی۔

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location